ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

جب کرینہ کپور نے سیف علی خان کی بیٹی سارا سے پوچھا تھا ون نائٹ اسٹینڈ پر ان کا خیال ، ملا تھا یہ جواب

سارا علی خان نے اپنی فلم لو آج کل کے پروموشن کے دوران اپنی سوتیلی ماں اور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کے شو 'What Women Want' میں شرکت کی تھی ، جہاں بڑی ہی سنجیدگی سے کرینہ کپور کے سوالات کے جواب دئے ۔

  • Share this:
جب کرینہ کپور نے سیف علی خان کی بیٹی سارا سے پوچھا تھا ون نائٹ اسٹینڈ پر ان کا خیال ، ملا تھا یہ جواب
(photo credit: youtube/filmy mirchi)

بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان  (Sara Ali Khan) کو انڈسٹری میں کم ہی وقت ہوا ہے ، لیکن وہ فین فالوئنگ کے معاملہ میں بڑی بڑی اداکاراوں کو مات دیتی نظر آرہی ہیں ۔ سارا علی خان اپنی اداکاری ، خوبصورتی اور پٹودی خاندان کی بیٹی ہونے کے علاوہ ہر معاملہ پر بے باکی سے اپنی رائے رکھنے کیلئے مشہور ہیں ۔ سارا علی خان نے اپنی فلم لو آج کل کے پروموشن کے دوران اپنی سوتیلی ماں اور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کے شو 'What Women Want' میں شرکت کی تھی ، جہاں بڑی ہی سنجیدگی سے کرینہ کپور کے سوالات کے جواب دئے ۔


شو کے دوران سارا علی خان اور کرینہ کپور نے آج کے دور کی محبت پر بات کی اور آج سے 20 سال پہلے اور اب پیار میں کیا فرق آگیا ہے ۔ کرینہ کپور خان نے سارا علی خان سے ان کی پروفیشنل لائف سے لے کر پرسنل لائف تک کو لے کر سوالات کئے ، جن میں سے ایک سوال ون نائٹ اسٹینڈ کو لے کر بھی تھا ۔ کرینہ کپور خان نے سارا سے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ مجھے آپ سے یہ سوال نہیں کرنا چاہئے ، لیکن میں پھر بھی یہ سوال پوچھنا چاہوں گی اور جاننا چاہوں گی کہ ون نائٹ اسٹینڈ کو لے کر آپ کے کیا خیالات ہیں ؟


اس کے جواب میں سارا علی خان کہتی ہیں کہ مجھے ون نائٹ اسٹینڈ جیسی کسی چیز پر بھروسہ نہیں ہے ۔ اس کے بعد کرینہ پوچھتی ہیں کہ ریلیشن شپ میں وہ کونسی چیز ہے ، جس پر وہ سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیں گی تو اس کے جواب میں سارا نے کہا کہ میں ریلیشن شپ میں چیٹنگ کبھی پسند نہیں کروں گی ، میں ایسے انسان کو پسند کروں گی جس کو لے کر میں یہ کہہ سکوں کہ یہ میرا ہے ، جس کے بارے میں میں فخر سے کہہ سکوں کہ یہ میرے ساتھ ہے اور وہ بھی ایسا ہی کرے ۔ اگر ایسا نہیں ہے تو پھر کوئی بات نہیں ۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 09, 2021 09:14 AM IST