ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

تیمور کو یاد کرکے پھوٹ پھوٹ کر روئی تھیں کرینہ کپور ، ویڈیو دیکھ کر ہوجائیں گے جذباتی!

کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) حال ہی میں دوسری مرتبہ ماں بنی ہیں ۔ اپنے دونوں بچوں سے وہ کافی پیار کرتی ہیں ، لیکن ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے ، جس میں اپنے بڑے بیٹے تیمور علی خان (Taimur Ali Khan) کی یاد میں وہ نیشنل ٹی وی پر رو پڑی تھیں ۔

  • Share this:
تیمور کو یاد کرکے پھوٹ پھوٹ کر روئی تھیں کرینہ کپور ، ویڈیو دیکھ کر ہوجائیں گے جذباتی!
تیمور کو یاد کرکے پھوٹ پھوٹ کر روئی تھیں کرینہ کپور ، ویڈیو دیکھ کر ہوجائیں گے جذباتی!

ممبئی : بالی ووڈ کی بے بو یعنی کرینہ کپور خان ان اداکاراوں میں شمار ہیں جو اپنی حاضر جوابی کیلئے مشہور ہیں ۔ سوشل میڈیا پر وہ کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ بے بو اپنی زندگی کو خود کے بنائے ضابطوں کی بنیاد پر جینا پسند کرتی ہیں ۔ ساتھ ہی ان سب کے درمیان ایک بہترین بیوی اور شاندار ماں کی مثال بھی پیش کرتی ہیں ۔ کرینہ کپور خان حال ہی میں دوسری مرتبہ ماں بنی ہیں ۔ اپنے دونوں بچوں سے وہ کافی پیار کرتی ہیں ، لیکن ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے ، جس میں اپنے بڑے بیٹے تیمور علی خان کی یاد میں وہ نیشنل ٹی وی پر رو پڑی تھیں ۔


کرینہ کپور خان کا ایک تھروبیک ویڈیو وائرل ہورہا ہے ۔ ویڈیو ڈانس ریئلٹی شو ڈانس انڈیا ڈانس 7 کا ہے ، جس میں وہ ایک ایکٹ دیکھ کر کافی جذباتی ہوجاتی ہیں ۔ حالانکہ اس دوران اداکارہ نے اپنے آنسووں کو روکنے کی کافی کوشش کی ، لیکن ان کے آنسو چھلک پڑے ۔ ویڈیو میں وہ اپنے بیٹے تیمور علی خان کو یاد کرکے جذباتی ہوگئی تھیں ۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Filmygyan Videos (@filmygyanvideos)





ویڈیو میں کرینہ کپور کہتی ہوئی سنائی دیتی ہیں کہ میں سمجھ سکتی ہوں کہ ماں ہونا کیا ہوتا ہے ۔ مجھے اس وقت اپنے بچے تیمور کی یاد آرہی ہے ، جو کہ اس وقت لندن میں ہے ۔ یہ ویڈیو کافی پرانا ہے ، لیکن اس کو دیکھ کر یہ بات صاف ہے کہ دیگر ماں کی طرح کرینہ بھی اپنے بچوں کو کافی پیار کرتی ہیں ۔

آپ کو بتادیں کہ کرینہ کپور اکثر اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ حال ہی میں یوم مادر کے موقع پر اداکارہ نے ایک تصویر شیئر کی تھی ، جس میں بڑا بھائی تیمور اپنے چھوٹے بھائی کو گود میں لئے نظر آرہا تھا ۔ کرینہ کپور نے بیٹے کی پیدائش کے بعد پھر سے کام پر واپسی کرلی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 14, 2021 08:17 PM IST