ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

جب ڈینم ہاٹ پینٹ پہن کر نکلی تھی اداکارہ رکول پریت ، لوگوں نے کہا : پینٹ پہننا بھول گئی کیا ؟

یہ واقعہ سال 2019 کے جنوری کا ہے ۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ رکول پریت سنگھ کی ایک تصویر وائرل ہورہی تھی ۔ تصویر میں ہاٹ پینٹ کے ساتھ ڈینم جیکٹ پہنے نظر آرہی تھیں ، لیکن کچھ لوگوں کو ایسا لگا کہ انہوں نے جیکٹ کے نیچے کچھ پہنا ہی نہیں ہے ۔

  • Share this:
جب ڈینم ہاٹ پینٹ پہن کر نکلی تھی اداکارہ رکول پریت ، لوگوں نے کہا : پینٹ پہننا بھول گئی کیا ؟
جب ڈینم ہاٹ پینٹ پہن کر نکلی تھی اداکارہ رکول پریت ، لوگوں نے کہا : پینٹ پہننا بھول گئی کیا ؟

سلیبریٹی کے لائف اسٹائل ، ان کے لک اور ڈریسنگ سینس کو لوگ نقل کرتے ہیں ، لیکن کبھی کبھی ان کا اسٹائل اور لک ان پر ہی بھاری پڑجاتا ہے ۔ سوشل میڈیا  (Social Media) ایک ایسا پلیٹ فارم ہے ، جہاں تعریفوں کے پل باندھنے میں لوگوں کو وقت نہیں لگتا ہے ، تو وہیں اگر کسی کی کوئی حرکت پسند نہیں آئی تو ٹرولرس ، ٹرول کرنے میں بھی زیادہ وقت نہیں لگاتے ہیں ۔ لاک ڈاون کے ان دنوں میں لوگ سلیبریٹیز کی پرانی باتوں کو یاد کر رہے ہیں ۔ ٹالی ووڈ اور بالی ووڈ میں لوگوں کو اپنی دلکش اداوں سے لبھانے والی اداکارہ رکول پریت سنگھ کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہوا تھا ۔ رکول پریت سنگھ کی ایک حرکت لوگوں کو پسند نہیں آئی اور لوگوں نے انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا ۔


یہ واقعہ سال 2019 کے جنوری کا ہے ۔ دراصل سوشل میڈیا پر اداکارہ رکول پریت سنگھ (Rakul Preet Singh) کی ایک تصویر وائرل ہورہی تھی ۔ تصویر میں ہاٹ پینٹ کے ساتھ ڈینم جیکٹ پہنے نظر آرہی تھیں ، لیکن کچھ لوگوں کو ایسا لگا کہ انہوں نے جیکٹ کے نیچے کچھ پہنا ہی نہیں ہے ۔ تصویر میں رکول پریت کار سے اترتی ہوئی نظر آرہی ہیں ۔ تھوڑی ہی دیر یں یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے انہیں ان کی ڈریسنگ اسٹائل کو لے کر ٹرول کرنا شروع کردیا ۔ کچھ لوگوں نے اس کو اداکارہ کا اسٹائل بتایا تو کچھ ایسے بھی جنہوں نے کہا کہ شاید وہ پینٹ پہننا بھول گئیں ۔ وہیں ایک یوزر تو یہاں تک کہہ دیا کہ عوامی مقامات پر آنے سے پہلے کیا پہننا چاہئے یہ آپ کو معلوم نہیں ہے کیا ؟




سوشل میڈیا پر خود کو ٹرول ہوتا دیکھ کر رکول پریت نے ٹرولرس کو کرارا جواب دیا ۔ رکول نے لکھا جو میرے اخلاقیات پر سوال اٹھا رہے ہیں ، وہ لوگ اس وقت کیوں نہیں بولتے جب خواتین کا استحصال ہورہا ہوتا ہے ۔ میں یہ بات ذہنی طور پر بیمار لوگوں کو یہ احساس دلانے کیلئے بول رہی ہوں کہ ان کی بھی فیملی ہے ۔ انہیں کیسا لگے گا جب ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا ۔ مجھے لگتا ہے کہ اس پر ان کی ماں انہیں تھپڑ ضرور ماریں گی ؟ ۔


دراصل جو لوگ رکول پریت کو ٹرول کررہے تھے ، انہیں ایک ہی تصویر نظر آئی تھی ، لیکن جب ان کی پوری تصویر سامنے آئی تو کئی لوگوں نے اپنے کمنٹس ڈیلیٹ بھی کرلئے تھے ۔

آپ کو بتادیں کہ حال ہی میں رکول پریت اس وقت ٹرول ہوگئی تھیں جب کے آر کے نے ایک ویڈیو شیئر کرکے لکھا : لاک ڈاون کے دوران رکول پریت کیا خرید رہی ہیں ؟ کیا وہ شراب خرید رہی ہیں ؟ ۔ اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے رکول پریت نے لکھا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ میڈیکل کی دکان پر شراب بھی ملتی ہے ۔
First published: May 28, 2020 07:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading