உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جب رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ سے پوچھا تھا- اداکاری چھوڑ کر شادی کر پاوگی؟ جانئے اداکارہ کا کیا تھا جواب

    جب رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ سے پوچھا تھا- اداکاری چھوڑ کر شادی کر پاوگی؟

    جب رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ سے پوچھا تھا- اداکاری چھوڑ کر شادی کر پاوگی؟

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے 14 اپریل کو اپنے گھر ’واستو‘ میں شادی (Ranbir-Alia Wedding) کی۔ اس دوران ان کی فیملی اور خاص دوست ہی موجود رہے۔ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور ’برہماستر‘ کے سیٹ پر ایک دوسرے کے قریب آئے، لیکن دونوں کی پہلی ملاقات سنجے لیلا بھنسالی کی فلم کے سیٹ پر ہوئی تھی اور دونوں نے پیار اور ریلیشن شپ پر کافی باتیں کی تھیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) اور رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) کی شادی مسلسل سرخیوں میں بنی ہوئی ہے۔ شادی سے پہلے بھی عالیہ بھٹ کئی دفع کہہ چکی تھیں کہ رنبیر کپور ان کے کرش ہیں اور آخر دونوں نے پانچ سالوں کے ریلیشن شپ کے بعد شادی کی۔ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے 14 اپریل کو اپنے گھر ’واستو‘ میں شادی (Ranbir-Alia Wedding) کی۔ اس دوران ان کی فیملی اور خاص دوست ہی موجود رہے۔ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور ’برہماستر‘ کے سیٹ پر ایک دوسرے کے قریب آئے، لیکن دونوں کی پہلی ملاقات سنجے لیلا بھنسالی کی فلم کے سیٹ پر ہوئی تھی۔

      اس کے بعد دونوں 2014 میں عالیہ بھٹ کی فلم ’ہائی وے‘ کے سیٹ پر ملے تھے، جہاں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے درمیان فلم سمیت کئی موضوع پر بات ہوئی تھی۔ اس دوران رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ سے پیار کے بارے میں کیا سوچتی ہیں یہ پوچھا تھا۔ بالی ووڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق، رنبیر نے عالیہ سے پوچھا تھا، ’عالیہ پیار کے بارے میں تم کیا سوچتی ہو؟ یہ کتنا ضروری ہے تمہارے لئے۔ فی الحال تو تم ان لڑکیوں میں شامل ہو جو، نہیں نہیں میں کیریئر پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں‘۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ریئل لائف میں بہت اسٹائلش ہیں سی ڈی اسکینڈل کا شکار ہوچکیں اداکارہ انارا گپتا

      کیا تھا عالیہ بھٹ کا جواب؟

      رنبیر کپور کے اس سوال کا عالیہ بھٹ نے بھی شاندار جواب دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا، ’میں یہ نہیں کر رہی ہوں، لیکن میں ابھی تک پیار میں پڑی نہیں ہوں، لیکن امید ضرور کرتی ہوں‘۔ راک اسٹار نے تب عالیہ بھٹ سے یہ بھی پوچھا تھا کہ تم کسی ایسے شخص سے شادی کرنا چاہوگی جو تمہیں اداکاری کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا ہو؟ عالیہ بھٹ نے اس کے رپلائی میں بھی کہا تھا، ’نہیں، میں پوری زندگی اداکاری نہیں کروں گی، لیکن میں تب تک چاہوں تب تک اداکاری کرنا چاہتی ہوں‘۔

      برہماستر کے سیٹ پر ہوا پیار

      عالیہ بھٹ نے مزید کہا تھا کہ اگر کوئی مجھ سے ایسا چاہتا تھا وہ مجھے نہیں چاہتا۔ آپ کو بتادیں کہ رنبیر کپور عالیہ بھٹ کو ایک دوسرے سے پیار ’برہماستر‘ کے سیٹ پر ہوا۔ دونوں اس فلم میں پہلی بار ساتھ میں اسکرین شیئر کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے مداحوں کو بھی اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: