ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

جب فینس کی بھیڑ میں پھنس گئی رنویر سنگھ کی کار تو گاڑی پر چڑھ کر کیا کچھ ایسا ، سبھی رہ گئے حیران

بالی ووڈ کے مشہور اداکار رنویر سنگھ (Ranveer Singh) کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ، جس میں وہ اپنی کار کے اوپر کھڑے ہوکر اپنے چاہنے والوں سے اشاروں میں بات کرتے نظر آرہے ہیں ۔

  • Share this:
جب فینس کی بھیڑ میں پھنس گئی رنویر سنگھ کی کار تو گاڑی پر چڑھ کر کیا کچھ ایسا ، سبھی رہ گئے حیران
جب فینس کی بھیڑ میں پھنس گئی رنویر سنگھ کی کار تو گاڑی پر چڑھ کر کیا کچھ ایسا ، سبھی رہ گئے حیران ۔ (Video Grab Instagram @viralbhayani)

بالی ووڈ کے مشہور اداکار رنویر سنگھ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ، جس میں وہ اپنی کار کے اوپر کھڑے ہوکر اپنے چاہنے والوں سے اشاروں میں بات کرتے نظر آرہے ہیں ۔ دراصل رنویر سنگھ جب شوٹ سے واپس لوٹ رہے تھے ، تو ان کی گاڑی کو دیکھ کر فینس شور مچانے لگے ، پھر رنویر سنگھ بھی اپنے انداز میں کار کے اوپر چڑھ گئے ، جس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے رنویر کو چاروں جانب سے گھیر لیا ۔


رنویر سنگھ نے بھی اپنے فینس کا استقبال کیا ۔ وہ کافی دیر تک گاڑی کے اوپر کھڑے ہوکر اپنے ہاتھوں سے دل بناکر اپنے چاہنے والوں کیلئے پیار کا اظہار کرتے رہے اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اشاروں ہی اشاروں میں سبھی سے کہا کہ کورونا وائرس سے خود کو بچا کر رکھیں اور ہاتھوں کو سینیٹائز کرتے رہیں ۔ رنویر سنگھ کا یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے ، جس کو سلیبریٹی فوٹو گرافر ویرل بھیانی کے انسٹاگرام اکاونٹ سے بھی شیئر کیا گیا ہے ۔




 




View this post on Instagram




 

#RanveerSingh snapped post his shoot. Climbs up on his car so he can address his fans well. 📽 Rachana Shah


A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) on






خیال رہے کہ رنویر سنگھ کی موسٹ اویٹیڈ فلم 83 اسی سال کرسمس کے موقع پر سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی ۔ یہ فلم 1983 میں ہوئے کرکٹ ورلڈ کپ پر مبنی ہوگی ، جس میں رنویر سنگھ ٹیم انڈیا کے سابق کرکٹر کپل دیو کا رول ادا کرتے نظر آئیں گے ۔ اس فلم میں ان کے ساتھ ان کی اہلیہ دیپیکا پڈوکون بھی نظر آنے والی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 11, 2020 12:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading