ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ڈائریکٹر نے پارٹی میں کردی ایسی حرکت ، اداکارہ نے سب کے سامنے کاٹ لی اپنی کلائی

سونیکا گل کو لگا کہ سبھاش گھئی انہیں جان بوجھ کر لوگوں کے سامنے نیچا دکھا رہے ہیں ، وہ اس وجہ سے کافی پریشان ہوگئیں اور غصے میں انہوں نے اپنی کلائی کاٹ لی ۔

  • Share this:
ڈائریکٹر نے پارٹی میں کردی ایسی حرکت ، اداکارہ نے سب کے سامنے کاٹ لی اپنی کلائی
ڈائریکٹر نے پارٹی میں کردی ایسی حرکت ، اداکارہ نے سب کے سامنے کاٹ لی اپنی کلائی

سبھاش گھئی 80 کی دہائی کے مشہور فلم ساز رہ چکے ہیں ۔ ان کا نام بالی ووڈ کے سب سے بڑے ڈائریکٹروں میں شمار کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے قرض ، کرما ، کھلنائک اور پردیس جیسی کئی یادگار فلمیں بنائی ہیں ۔ مگر انہوں نے کبھی بھی ایسا نہیں سوچا ہوگا کہ ان کی وجہ سے ایک اداکارہ اپنی کلائی کاٹ لے گی ۔


دراصل بات یہ ہے کہ سبھاش گھئی اپنی فلم رام لکھن کی شوٹنگ کررہے تھے ۔ فلم میں جیکی شراف ، ڈمپل کپاڈیا ، انل کپور ، مادھوری دیکشت اور گلشن گروور اہم کردار میں تھے ۔ فلم میں ان کے علاوہ سونیکا گل بھی ایک کردار نبھا رہی تھیں ۔ سونیکا کو کئی بی گریڈ فلموں میں کام کرنے کا تجربہ تھا ۔ یہ فلم ان کے کیریئر کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہونے والی تھی ۔ آئی ایم ڈی بی کے مطابق سونیکا گل ویسے شاٹ نہیں دے پا رہی تھیں ، جیسا گھئی ان سے امید کررہے تھے ، جس کی وجہ سے وہ انہیں اکثر ڈانٹتے رہتے تھے ۔ کئی مرتبہ وہ ان کو عوامی طور پر بھی ڈانٹ دیا کرتے تھے ۔ سونیکا اس بات سے کافی پریشان ہوگئی تھیں ۔


شوٹنگ ختم ہونے کے بعد فلم کی ریپ اپ پارٹی میں سبھاش گھئی اور سونیکا گل ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے آئے ۔ دونوں کے درمیان پھر سے بات بڑھ گئی ۔ سونیکا کو لگا کہ سبھاش گھئی انہیں جان بوجھ کر لوگوں کے سامنے نیچا دکھا رہے ہیں ، وہ اس وجہ سے کافی پریشان ہوگئیں اور غصے میں انہوں نے اپنی کلائی کاٹ لی ۔ آئی ایم بی ڈی کے مطابق یہ خبر اسٹارڈم میگزین نے کوور کی تھی ۔ سونیکا سے جب اس سلسلہ میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس پر کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا ۔ لیکن جب گھئی سے اس واقعہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا ۔ مگر انہوں نے اس کے پیچھے کی وجہ سونیکا کی ذاتی پریشانیاں بتائیں ۔


یہ بھی پڑھیں : ۔ 

14 سال چھوٹی اداکارہ کو ڈیٹ کررہے ہیں اداکار راہل دیو ، عمر کے فرق پر کہی یہ بڑی بات

نو سال تک ڈیٹ کرنے کے بعد اب بوائے فرینڈ سے شادی کرے گی ٹی وی کی یہ مشہور اداکارہ

بالی ووڈ کے اس اداکار کیلئے آن اسکرین نو کسنگ پالیسی توڑنے کیلئے تیار ہیں اداکارہ تمنا بھاٹیہ ، بتائی یہ خاص وجہ

کورونا وائرس کی وجہ سے ٹلی اس بڑے اداکار کی شادی ، ہونے والی بیوی پہلے سے ہی ہے حاملہ
First published: Mar 10, 2020 10:43 PM IST