Bollywood Parties: جب شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے بلانے پر بھی پارٹی میں نہیں گیا یہ اسٹار، اب بتائی وجہ
Bollywood Parties: جب شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے بلانے پر بھی پارٹی میں نہیں گیا یہ اسٹار، اب بتائی وجہ
سونو سود کو پارٹی کرنا بالکل پسند نہیں ہے۔ انہیں پارٹیوں سے اس قد پرہیز ہے کہ وہ شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) اور دیپیکا پڈوکون (Deepika Padukone) کی دعوت پر بھی پارٹی میں نہیں گئے تھے ۔
ممبئی: بالی ووڈ سلیبریٹیز، ان کی پارٹی اور ان کے پارٹی لک ہمیشہ موضوع بحث رہتے ہیں ۔ اکثر مشہور شخصیات کی پارٹی کے ویڈیوز سرخیوں میں رہتے ہیں۔ لیکن کچھ ستارے ایسے بھی ہیں ، جو پارٹی کرنا بالکل پسند نہیں کرتے ہیں ۔ ان ستاروں میں سونو سود (Sonu Sood) کا نام بھی شامل ہے ۔ سونو سود کو پارٹی کرنا بالکل پسند نہیں ہے۔ انہیں پارٹیوں سے اس قد پرہیز ہے کہ وہ شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) اور دیپیکا پڈوکون (Deepika Padukone) کی دعوت پر بھی پارٹی میں نہیں گئے تھے ۔ سونو سود نے شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ 'ہیپی نیو ایئر' میں کام کیا ہے ، جس میں بومن ایرانی، ابھیشیک بچن (Abhishek Bachchan) اور ویوان شاہ بھی اہم کردار میں تھے ۔
2014 میں فرح خان کی ہدایت کاری میں بنی فلم ہیپی نیو ایئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے سونو سود نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون نے انہیں پارٹی میں مدعو کیا تھا ، فلم کی باقی کاسٹ نے بھی انہیں بلایا ، لیکن وہ پارٹی میں جانا پسند نہیں کرتے ، اس لئے خاموشی سے وہاں سے نکل جاتے ہیں ۔ فلم کے دوران شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی اچھی بننے لگی تھی ۔
سدھارتھ کنن کے شو میں بات چیت کے دوران سونو سود نے اس پر سے پردہ اٹھایا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کونسی سی چیز انہیں سب سے زیادہ غیر آرام داہ کرتی؟ ایک چیز جو آن اسکرین یا آف اسکرین کوئی بھی ان سے نہیں کروا سکتا؟ اس کے جواب میں سونو سود کہتے ہیں کہ ایک چیز جو میرے لئے کرنی مشکل ہے وہ پارٹی ہے ۔ مجھے یاد ہے جب ہم ہیپی نیو ایئر کے دوران سفر کر رہے تھے، شاہ رخ، دیپیکا اور دیگر کہتے تھے پارٹی کرتے ہیں اور میں وہاں سے آہستہ چلا جاتا تھا۔
سونو سود کا کہنا ہے کہ 'میرے ساتھ پارٹی کرنا بہت مشکل ہے۔' انہوں نے مزید بتایا کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ بہت جڑے ہوئے محسوس کرتے ہیں۔ جب سونو سود سے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا کہ وہ کس اداکار کے ساتھ سب سے زیادہ لگاو محسوس کرتے ہیں تو جواب میں سونو سود کہتے ہیں- 'میرا شاہ رخ خان جی کے ساتھ دلی تعلق ہے۔'
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔