ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بلاوز کے بغیر ساڑی پہن کر پرینکا چوپڑا نے کروایا بیک لیس بولڈ فوٹو شوٹ ، جم کر ہوگئیں ٹرول ! ۔

ان کے اس لک میں خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے بلاوز کے بغیر ہی ساڑی پہنی ہوئی ہے ، جس کی نہ صرف تصویر بلکہ ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔

  • Share this:
بلاوز کے بغیر ساڑی پہن کر پرینکا چوپڑا نے کروایا بیک لیس بولڈ فوٹو شوٹ ، جم کر ہوگئیں ٹرول ! ۔
صرف ساڑی پہن کر پرینکا چوپڑا نے کروایا انتہائی بولڈ فوٹو شوٹ

بالی ووڈ کی دیسی گرل پرینکا چوپڑا اپنے لکس اور ڈریس کو لے کر سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں ، لیکن حال ہی میں پرینکا نے ساڑی کو کچھ اس انداز میں پہنا کہ اب ان کا یہ لک انٹرنیٹ پر چھایا ہوا ہے ۔ پرینکا چوپڑا نے ایک انٹرنیشنل میگزین کیلئے ساڑی پہن کر فوٹو شوٹ کروایا ہے۔ ان کے اس لک میں خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے بلاوز کے بغیر ہی ساڑی پہنی ہوئی ہے ، جس کی نہ صرف تصویر بلکہ ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔


انسٹا گرام پر میگزین کی کوور امیج شیئر کرتے ہوئے پرینکا نے لکھا کہ ساڑی ہندوستان کی سب سے آئکونک ڈریس میں سے ایک ہے ، جو کہ موسم بدلنے پر بھی اسٹائل سے باہر نہیں ہوتی ہے ۔ میں جب ساڑی پہنتی ہوں تو مجھے بہت ہی اچھا محسوس ہوتا ہے ۔


اب ایسے میں جہاں ایک طرف نک جونس سے لے کر بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے اسٹارس کی پرینکا کے اس لک پر تعریفیں آئیں تو وہیں کچھ سوشل میڈیا یوزرس نے انہیں کافی ٹرول بھی کیا ۔




سوشل میڈیا پر موجود ایک یوزر نے پرینکا کو ٹرول کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے کلچر کو اتنے غلط طریقہ سے نہ دکھائیں ، ہمارا کلچر ایسا نہیں ہے ۔ وہیں ایک دوسرے یوزر نے لکھا کہ یہ لوگوں کو گمراہ کرنے جیسا ہے ، جسے آپ ( پرینکا چوپڑا ) نے پہنا ہوا ہے ، اس کو ساڑی نہیں کہا جاسکتا ہے ۔





غور طلب ہے کہ حال ہی میں میٹ گالا کے دوران بھی پرینکا چوپڑا کو ان کے عجیب و غریب لک کی وجہ سے ٹرول کیا گیا تھا ۔
First published: Jun 07, 2019 06:07 PM IST