اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ایکتا کپور کی ٹرپل ایکس کو سپریم کورٹ سے پڑی پھٹکار، کہا۔ آپ نوجوانوں کے ذہنوں کو آلودہ کر رہی ہیں

    یہ وارنٹ ویب سیریز ٹرپل ایکس کے حوالے سے جاری کیا گیا تھا، جس میں ملک کے فوجیوں کی بیوی کو سپاہی کی وردی میں دوسرے لوگوں کے ساتھ جسمانی تعلقات بناتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ شمبھو کمار نے اپنی 2020 کی شکایت میں الزام لگایا کہ سیریز 'XXX' (سیزن 2) میں ایک فوجی کی بیوی کے ساتھ کئی قابل اعتراض مناظر دکھائے گئے۔

    یہ وارنٹ ویب سیریز ٹرپل ایکس کے حوالے سے جاری کیا گیا تھا، جس میں ملک کے فوجیوں کی بیوی کو سپاہی کی وردی میں دوسرے لوگوں کے ساتھ جسمانی تعلقات بناتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ شمبھو کمار نے اپنی 2020 کی شکایت میں الزام لگایا کہ سیریز 'XXX' (سیزن 2) میں ایک فوجی کی بیوی کے ساتھ کئی قابل اعتراض مناظر دکھائے گئے۔

    یہ وارنٹ ویب سیریز ٹرپل ایکس کے حوالے سے جاری کیا گیا تھا، جس میں ملک کے فوجیوں کی بیوی کو سپاہی کی وردی میں دوسرے لوگوں کے ساتھ جسمانی تعلقات بناتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ شمبھو کمار نے اپنی 2020 کی شکایت میں الزام لگایا کہ سیریز 'XXX' (سیزن 2) میں ایک فوجی کی بیوی کے ساتھ کئی قابل اعتراض مناظر دکھائے گئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi
    • Share this:
      XXX Case: نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کو ویب سیریز ٹرپل ایکس میں "قابل اعتراض مواد" کو لیکر پروڈیوسر ایکتا کپور کی پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ یہ وہ ملک کی نوجوان نسل کے ذہنوں کو خراب کر رہی ہیں۔ سپریم کورٹ کپور کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کر رہا تھا۔ ان کے OTT پلیٹ فارم 'Alt بالاجی' پر نشر ہونے والی ویب سیریز میں فوجیوں کی مبینہ طور پر توہین کرنے اور ان کے اہل خانہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں ان کے خلاف جاری وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کیا گیا تھا۔

      جسٹس اجے رستوگی اور جسٹس سی ٹی روی کمار کی بنچ نے کہا، ’’کچھ تو کیا جانا چاہئے۔ آپ اس ملک کی نوجوان نسل کا دماغ خراب کر رہی ہیں۔ یہ سب کے لیے دستیاب ہے۔ OTT (اوور دی ٹاپ) مواد سب کے لیے دستیاب ہے۔ آپ عوام کو کونسا آپشن دے رہے ہیں؟… اس کے برعکس آپ نوجوانوں کے ذہنوں کو آلودہ کر رہی ہیں۔

      ٹرپل ایکس ویب سیریز: شوبھا۔ایکتاکپور کے خلاف بہار میں گرفتاری وارنٹ جاری، ہو سکتی ہے گرفتاری

      کپور کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل مکل روہتگی نے کہا کہ پٹنہ ہائی کورٹ کے سامنے ایک عرضی دائر کی گئی ہے لیکن اس بات کی کوئی امید نہیں ہے کہ یہ معاملہ جلد سماعت کے لیے درج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پہلے بھی اسی طرح کے ایک کیس میں ایکتا کپور کو تحفظ دیا تھا۔

      روہتگی نے کہا کہ سیریز کا مواد سبسکرپشن پر مبنی ہے اور اس ملک میں انتخاب کی آزادی ہے۔ اس پر عدالت نے پوچھا کہ لوگوں کو کس طرح کا آپشن دیا جا رہا ہے۔ بنچ نے کہا، "جب بھی آپ اس عدالت میں آتے ہیں... ہم اس کی سراہنا نہیں کرتے۔ ایسی پٹیشن دائر کرنے پر ہم آپ پر جرمانہ لگائیں گے۔ شری روہتگی براہ کرم یہ اپنے مؤکل کو بتائیں۔ صرف اس لیے کہ آپ ایک اچھے وکیل کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ عدالت ان لوگوں کے لیے نہیں ہے جن کے پاس آواز ہے۔"

      بنچ نے کہا، ’’یہ عدالت ان لوگوں کے لیے کام کرتی ہے جن کے پاس آواز نہیں ہے… جن کے پاس ہر طرح کی سہولتیں ہیں، اگر انہیں انصاف نہیں مل سکتا تو عام آدمی کی حالت کے بارے میں سوچیں۔ ہم نے حکم دیکھا ہے اور ہمیں اعتراض ہے۔‘‘

      سپریم کورٹ نے معاملے کو زیر التواء رکھا اور تجویز دی کہ ہائی کورٹ میں سماعت کی صورتحال کے بارے میں جاننے کے لیے مقامی وکیل کی خدمات لی جاسکتی ہے۔ بہار کے بیگوسرائے کی ایک عدالت نے سابق فوجی شمبھو کمار کی شکایت پر وارنٹ جاری کیا تھا۔ شمبھو کمار نے اپنی 2020 کی شکایت میں الزام لگایا کہ سیریز 'XXX' (سیزن 2) میں ایک فوجی کی بیوی کے ساتھ کئی قابل اعتراض مناظر دکھائے گئے۔

      عامر خان اور کیارا اڈوانی کے اشتہار پر مچا ہنگامہ، وزیر داخلہ نروتم مشرا نے دی نصیحت

      واضح ہو کہ اس ویب سیریز کو فوج کی توہین سمجھتے ہوئے بیگوسرائے کی عدالت میں گزشتہ سال یعنی 2021 میں ہی مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ اس کیس کے سلسلے میں عدالت نے ایکتا کپور اور شوبھا کپور کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ پورے معاملے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے بیگوسرائے کے ایڈوکیٹ ہرشیکیش پاٹھک نے کہا کہ ویب سیریز کو کمپنی کی پروڈیوسر ایکتا کپور اور شوبھا کپور نے ایک گھٹیا ویب سیریز پورٹل پر ڈالا گیا تھا، جس میں ہندوستانی فوجیوں کی توہین کی گئی تھی۔

      بھارتی فوجی جو ملک کی حفاظت کرتے ہیں، جن کی وجہ سے ہم محفوظ رہتے ہیں جب وہ ڈیوٹی پر ہوتے ہیں تو ان کی بیوی اپنے دوستوں کو بلاکر آرمی کی وردی پہنا کر جسمانی تعلقات قائم کرتی ہیں، اس کو ویب سیریز پر نشر کیا گیا تھا، اس کی تشہیر کی گئی تھی۔ ایڈوکیٹ پاٹھک نے بتایا کہ اس ویب سیریز کے بنانے والوں کے خلاف مختلف اضلاع میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسی سلسلے میں بیگوسرائے میں بھی سابق فوجی سیل کے شمبھو کمار نے بیگوسرائے کورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: