ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ ادکارہ یامی گوتم کو ای ڈی نے منی لانڈرنگ معاملے میں بھیجا سمن، آئندہ ہفتے ہوں گی پیش

بالی ووڈ ادکارہ یامی گوتم (Yami Gautam) کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے یہ سمن فارن ایکسچینج منیجمنٹ ایکٹ (Foreign Exchange Management Act) کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں  بھیجا گیا ہے۔

  • Share this:
بالی ووڈ ادکارہ یامی گوتم کو ای ڈی نے منی لانڈرنگ معاملے میں بھیجا سمن، آئندہ ہفتے ہوں گی پیش
بالی ووڈ ادکارہ یامی گوتم کو ای ڈی نے منی لانڈرنگ معاملے میں بھیجا سمن

ممبئی: بالی ووڈ ادکارہ یامی گوتم (Yami Gautam) کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پوچھ گچھ (Yami Gautam summoned by ED) کے لئے سمن بھیجا ہے۔ اداکارہ کو ای ڈی نے یہ سمن فارن ایکسچینج منیجمنٹ ایکٹ (Foreign Exchange Management Act) کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے بھیجا ہے۔ اداکارہ کو یہ دوسرا سمن جاری کیا گیا ہے۔ اس معاملے کی جانچ ممبئی میں ای ڈی کے زون 2 کے ذریعہ کی جارہی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال یامی گوتم کو سمن بھیجا تھا، لیکن اداکارہ کووڈ وبا کی وجہ سے نہیں جا پائی تھیں۔'


اطلاع کے مطابق، یامی گوتم (Yami Gautam) کو ای ڈی کے ذریعہ اگلے ہفتے 7 جولائی کو پیش ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔ دراصل، یامی گوتم نے نجی بینک کھاتے میں زرمبادلہ کے لین دین شامل ہیں، جس کے بارے میں مبینہ طور پر انہوں نے افسران کو مطلع نہیں کیا تھا۔ کچھ ٹرانجکشن سامنے آنے کے بعد وہ جانچ کے دائرے میں آگئی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق، معاملہ 1.5 کروڑ روپیوں کا ہے۔


یامی گوتم کو بیوٹی پروڈکٹ کے اشتہار فیئر اینڈ لولی سے فیم ملا تھا۔
یامی گوتم کو بیوٹی پروڈکٹ کے اشتہار فیئر اینڈ لولی سے فیم ملا تھا۔


گزشتہ ماہ ہی یامی گوتم نے ڈائریکٹر آدتیہ دھر سے ہماچل پردیش میں بے حد سادگی سے شادی کی ہے۔ اداکارہ نے اچانک سوشل میڈیا پر شادی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو یہ خوشخبری دی تھی۔ شادی کے بعد یامی گوتم نے کئی ساری تصویر شیئر کی، جو سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنیں۔

یامی گوتم کو بیوٹی پروڈکٹ کے اشتہار فیئر اینڈ لولی سے فیم ملا تھا۔ یہیں سے انہوں نے بالی ووڈ فلموں کا راستہ منتخب کیا۔ وہ فلم ’اری‘، ’قابل‘، ’صنم رے‘، گنی ویڈس سنی‘، ’وکی ڈونر‘، ’بالا‘، ’بدلاپور‘، ٹوٹل سیاپا‘ جیسی فلموں کا حصہ رہ چکی ہیں۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو ’بھوت پولیس‘، ’دسویں‘، ’ای تھرس ڈے‘، میں نظر آنے والی ہیں۔ ان فلموں میں وہ ارجن کپور، سیف علی خان، جیکلین فرنانڈیز، ابھیشیک بچن اور نرمت کور جیسے فنکاروں کے ساتھ نظر آئیں گی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 02, 2021 03:29 PM IST