உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شاہ رخ خان کے تھپڑ معاملہ میں جب سنگر ہنی سنگھ کی دفاع میں آئی تھیں شالنی تلوار، کہی تھی یہ بڑی بات

    شاہ رخ خان کے تھپڑ معاملہ میں جب سنگر ہنی سنگھ کی دفاع میں آئی تھیں شالنی تلوار، کہی تھی یہ بڑی بات ۔ تصویر : yoyohoneysingh/iamsrk/Instagram

    شاہ رخ خان کے تھپڑ معاملہ میں جب سنگر ہنی سنگھ کی دفاع میں آئی تھیں شالنی تلوار، کہی تھی یہ بڑی بات ۔ تصویر : yoyohoneysingh/iamsrk/Instagram

    یویو ہنی سنگھ (Yo Yo Honey Singh) کی اہلیہ شالنی تلوار (Shalini Talwar) نے اپنے شوہر پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا ہے ، لیکن یہی شالنی ایک وقت اپنے شوہر کی دفاع میں اتری تھیں اور سبھی معاملات کو افواہ بتایا تھا ۔

    • Share this:
      ممبئی : ریپر سنگر یویو ہنی سنگھ ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں ہیں ۔ اس مرتبہ معاملہ ان کے گانے کولے کر نہیں ، بلکہ گھریلو تشدد کو لے کر ہے ۔ ہنی سنگھ کی اہلیہ شالنی تلوار نے ہی اپنے سنگر شوہر پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا ہے ۔ ہنی اور شالنی کی شادی 10 سال پہلے ہوئی تھی ۔ شالنی خود ہنی کے خلاف عدالت گئی ہیں ، لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا ، جب اپنے شوہر کا عوامی طور پر دفاع کرنے کیلئے وہ سامنے آئی تھیں ۔

      دراصل ایک مرتبہ ایسی خبر آئی تھی کہ شاہ رخ خان نے ہنی سنگھ کو تھپڑ مار دیا ہے ۔ یہ معاملہ 2014 کا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ٹور کے دوران نشے میں مدہوش ہنی سنگھ کے غلط سلوک کرنے پر شاہ رخ خان نے انہیں تھپڑ مار دیا تھا ۔ اس وقت یہ خبر سرخیوں میں تھی ۔ اس پر شالنی سنگھ نے کہا تھا کہ ایسا کچھ نہیں ہے ، سب من گھڑت خبریں ہیں ۔ شالنی نے کہا کہ ہنی ، شاہ رخ خان کی کافی عزت کرتے ہیں اور شاہ رخ خان بھی انہیں اپنے بھائی کی طرح ہی پیار کرتے ہیں ۔

      اتنا ہی نہیں شالنی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایک مرتبہ ایک دورہ پر ہنی بی پی کی ہیوی میڈیسن لینے کی وجہ سے چکر کھا کر گر گئے تھے ۔ اس وقت ایک شو کیلئے ریہرسل چل رہا تھا ۔ گرنے سے ہنی کے سر اور کمر میں کافی چوٹ لگ گئی تھی ، اسی وجہ سے ٹور سے واپس گھر آنا پڑا تھا ۔

      تصویر : yoyohoneysingh/Instagarm
      تصویر : yoyohoneysingh/Instagarm


      وہیں ٹائمس سے بات کرتے ہوئے 2020 میں ایک مرتبہ ہنی سنگھ نے بھی کہا تھا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ میری بہت اچھی بانڈنگ ہے ۔ 'لنگی ڈانس' کی کامیابی کے بعد تو انہوں نے مجھے ذاتی طور پر دیوالی پارٹی پر مدعو کیا تھا ۔

      بتادیں کہ ہنی سنگھ کی اہلیہ شالنی تلوار نے ان پر گھریلو تشدد ، ذہنی اور مالی استحصال کا الزام لگایا ہے ۔ شالنی کا الزام ہے کہ ہنی ، ان کے والدین اور چھوٹی بہن نے ان کا استحصال کیا ہے ۔ چاروں کے خلاف دہلی کی تیس ہزاری کورٹ میں عرضی داخل کی ہے ۔ عدالت نے یو یو ہنی سنگھ کو 28 اگست تک جواب داخل کرنے کیلئے نوٹس جاری کیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: