آج جمعرات کے روز دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے بالی ووڈ کے نوجوان اسٹارس کو لے کر ایک میٹنگ کی تھی۔ یہ میٹنگ بالی ووڈ کے ینگس ٹر اسٹارس کو لے کر ہی کی گئی تھی۔ اس میٹنگ میں رنویر سنگھ، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور ورون دھون جیسے مشہور اداکار وزیراعظم سے ملنے پہنچے۔ اس سے پہلے ہی گزشتہ دنوں وزیراعظم مودی نے بالی ووڈ کے پروڈیوسروں سے ملاقات کی تھی اور ان سے فلم انڈسٹری کے سامنے آرہی تمام مشکلات کے بارے میں بات کی تھی۔
وہیں نوجوان اسٹارس کے ساتھ اس میٹنگ میں تمام چیزوں پر بات ہوئی اور ساتھ ہی اس موضوع پر بھی بات ہوئی کی سنیما میں کیا کیا تبدیلیاں لائی جائیں۔ ذرائع کے مطابق، میٹنگ میں اور بھی کئی اہم اشو پر بات ہوئی۔ تو وہیں فلم کی ٹکٹوں پر جی ایس ٹی کم کرنے پر سبھی اسٹارس نے پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا۔
واضح ہو کہ یہ میٹنگ ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بالی ووڈ میں تین سیاسی فلموں پر اثر ڈالا ہے۔ اس میں ’دی اکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘، ’ اری دی سرجیکل اسٹرایئک‘ اور خود وزیر اعظم پر بن رہی بایوپک کا نام شامل ہے۔
A post shared by RANBIR KAPOOR 😻 (@ranbirs_girl) on Jan 10, 2019 at 2:50am PST
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔