உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بالی ووڈ کی اس اداکارہ نے پہلے سائنا نہوال کو دیا سخت مقابلہ ، اب کرکٹر یوراج سنگھ کو بنایا اپنا مرید

    بالی ووڈ کی اس اداکارہ نے پہلے سائنا نہوال کو دیا سخت مقابلہ ، اب یوراج سنگھ کو بنایا مرید

    بالی ووڈ کی اس اداکارہ نے پہلے سائنا نہوال کو دیا سخت مقابلہ ، اب یوراج سنگھ کو بنایا مرید

    سیامی کھیر نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اپنے نئے سال میں کچھ اس طرح فرنٹ فٹ پر جارہی ہوں ۔ اس ویڈیو پر ٹیم انڈیا کے سابق اسٹار آل راونڈر یوراج سنگھ نے تبصرہ کیا ہے ۔

    • Share this:
      ان دنوں بالی ووڈ میں بایو پک فلم بنانے پر کافی زور دیا جارہا ہے ۔ اب تک ملکھا سنگھ ، سندیپ سنگھ ، فوگاٹ بہنوں پر فلمیں بن چکی ہیں اورآنے والے وقت میں متالی راج اور سائنا نہوال پر فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں ۔ جہاں اداکار اور اداکارہ بایوپک فلم کی خاطر کھیل سیکھنے کیلئے پیسنہ بہاتی نظر آرہی ہیں وہیں کچھ ایسی اداکارہ بھی ہیں ، جو کھیل سے کافی قریبی طور پر وابستہ ہیں اور ان میں سے ہی ایک اداکارہ سیامی کھیر ہیں ۔ فلم اداکارہ سیامی کھیر کئی مرتبہ اس بات کا تذکرہ کرچکی ہیں کہ انہیں کرکٹ کافی پسند ہے اور وہ اس کو کافی فالو بھی کرتی ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں وہ بلا ہاتھ میں پکڑے فرنٹ فٹ پر ڈرائیو لگاتی نظر آرہی ہیں ۔

      سیامی کھیر نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اپنے نئے سال میں کچھ اس طرح فرنٹ فٹ پر جارہی ہوں ۔ اس ویڈیو پر ٹیم انڈیا کے سابق اسٹار آل راونڈر یوراج سنگھ نے تبصرہ کیا ہے ۔ یوراج نے ان کے شاٹ کو شاندار بتایا ۔ سیامی اس سے پہلے اپنی گیند بازی کا ویڈیو بھی شیئر کرچکی ہیں ۔ آپ کو بتادیں کہ سیامی اپنے اسکول کے ایام سے ہی کرکٹ کھیل رہی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ممبئی آنے کے بعد وہ سینٹ جویریس کالج میں گئیں ، جہاں انہیں یونیورسٹی کی کرکٹ ٹیم کیلئے کھیلنے کا آفر ملا ۔ حالانکہ اپنی ماڈلنگ کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کرسکیں ۔ ایک انٹرویو کے دوران سیامی نے بتایا تھا کہ وہ اب بھی کرکٹ میچ دیکھتی ہیں ۔


      سیامی کھیر نے صرف کرکٹ ہی نہیں کھیلی ہے بلکہ وہ بیڈمنٹن میں جونیئر نیشنلس بھی کھیل چکی ہیں ۔ انہوں نے اس دوران سائنا نہوال کے خلاف بھی میچ کھیلے ہیں اور وہ اب تک ان کی دوست ہیں ۔ سیامی نے بتایا تھا کہ جب وہ مرزیا فلم کی شوٹنگ کررہی تھیں تب بھی سابق کرکٹر کرن مورے ان کے سیٹ پر اپنی بیٹی سے ملنے کیلئے آئے تھے ، جو اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھی ۔ انہوں نے سیامی کی فٹنس کی تعریف کی اور کہا تھا کہ وہ صرف دو ماہ کی ٹریننگ سے ہی ہندوستانی ٹیم میں کھیلنے کیلئے تیار ہوجائیں گی ۔ سیامی مہاراشٹر کی ریاستی ٹیم کیلئے کرکٹ کھیل چکی ہیں ۔
      First published: