اپنا ضلع منتخب کریں۔

    یجویندر چہل کی اہلیہ دھنشری ورما نے اب ہارڈی سندھو کے گانے پر مچایا تہلکہ، ڈانس دیکھ کر کھلا رہ جائے گا منہ

    (photo credit: instagram/@dhanashree9)

    (photo credit: instagram/@dhanashree9)

    اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر دھنشری ورما (Dhanshree Verma) آئے دن اپنے ڈانس ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں، جس میں ان کا شاندار انداز دیکھنے کو ملتا ہے۔ ایسے ہی دھنشری سرما ورما نے ایک اور ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں وہ ہارڈی سندھو (Hardy Sandhu) کے گانے ’تتلیاں’ پر دھمال مچاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی: یجویندر چہل (Yuzvendra Chahal) کی اہلیہ دھنشری ورما (Dhanshree Verma) سوشل میڈیا پرکافی سرگرم رہتی ہیں۔ وہ ایک ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ہی ایک شاندار ڈانسر بھی ہیں۔ سوشل میڈیا پر دھنشری کے لاکھوں فالور ہیں، جو ان کے ڈانس کے دیوانے ہیں۔ سوشل میڈیا پر آئے دن دھنشری کے ڈانس ویڈیو (Dhanshree Verma Dance Video) دھمال مچاتے ہوئے نظر آجاتے ہیں۔ اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر وہ آئے دن اپنے ڈانس ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں، جس میں ان کا شاندار انداز دیکھنے کو ملتا ہے۔ ایسے ہی دھنشری ورما نے ایک اور ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں وہ ہارڈی سندھو (Hardy Sandhu) کے گانے ’تتلیاں’ پر دھمال مچاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

       




      دھنشری ورما کا یہ ویڈیو ان کے مداحوں کے درمیان تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ویوز کے معاملے میں دھنشری ورما کے اس ویڈیو نے ان کے تمام پرانے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ اس ویڈیو کو ایک گھنٹے کے اندر ہی 5 لاکھ سے زیادہ ویوز اور ایک لاکھ 26 ہزار سے زیادہ لائک مل چکے ہیں۔ دھنشری ورما کا یہ ویڈیو ان کے مداحوں کے درمیان خوب پسند کیا جارہا ہے۔ ویڈیو میں دھنشری ورما کا انداز لوگوں کا دل لوٹ رہا ہے۔ ان کے ڈانس مووز کافی کمال کے ہیں۔

       




      دھنشری ورما کے اس ویڈیو پر ویسے تو ان کے مداح اور فرینڈس نے خوب کمنٹ کئے ہیں، لیکن ان سب کے درمیان جس کا کمنٹ سب سے زیادہ خاص ہے، وہ ہے ان کے شوہر یجویندر چہل کا۔ یجویندر چہل نے دھنشری کے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے- ’Wow... پراوڈ آف یو’۔ اس سے معلوم پڑتا ہے، یجویندر چہل بھی اپنی بیوی کے ڈانس کے دیوانے ہیں۔ حالانکہ، یہ پہلی بار نہیں ہے، جب یجویندر چہل نے اس طرح دھنشری کی طرف کی ہو۔ اس سے پہلے بھی کئی بار یجویندر چہل سوشل میڈیا پر دھنشری کے ڈانس کی تعریف کرچکے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: