உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    زائرہ وسیم نے بالی ووڈ سے دوری بنانے کے بعد پہلی مرتبہ شیئر کی اپنی تصویر ، کچھ اس طرح آئیں نظر

    زائرہ وسیم نے بالی ووڈ سے دوری بنانے کے بعد پہلی مرتبہ شیئر کی اپنی تصویر ، کچھ اس طرح آئیں نظر ۔ تصویر : Instagram/zairawasim_

    زائرہ وسیم نے بالی ووڈ سے دوری بنانے کے بعد پہلی مرتبہ شیئر کی اپنی تصویر ، کچھ اس طرح آئیں نظر ۔ تصویر : Instagram/zairawasim_

    زائرہ وسیم (Zaira Wasim) نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کے اعلان کے بعد سے انسٹاگرام پر اپنی کوئی تصویر پوسٹ نہیں کی تھی ۔ سابقہ اداکارہ کی یہ تصویر موضوع بحث بن گئی ہے ، جس میں وہ برقع میں نظر آرہی ہیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : دنگل اور سیکریٹ سپر اسٹار جیسی فلموں سے مشہور ہوئیں زائرہ وسیم نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے ۔ سابقہ اداکارہ نے یہ تازہ تصویر اپنے اس بڑے اعلان کے بعد شیئر کی ہے ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنے اداکاری کریئر کو چھوڑ رہی ہیں ، کیونکہ یہ ان کے مذہب اور عقیدہ سے مطابقت نہیں رکھتا ہے ۔ اس اعلان کے بعد انہوں نے اپنی ساری تصویریں سوشل میڈیا اکاونٹ سے ڈیلیٹ کردی تھیں ۔

      تازہ تصویر میں وہ ایک پل پر ٹہلتی نظر آرہی ہیں ۔ زائرہ نے برقع پہنا ہوا ہے اور کیمرے کی جانب پیٹھ کر رکھی ہے ۔ تصویر میں ان کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے ۔ انہوں نے تصویر کے کیپش میں لکھا : اکتوبر کا تپتا سورج ۔ سابقہ اداکارہ نے گزشتہ روز اپنی یہ تصویر شیئر کی ہے ، جو جم کر لائیک کی جارہی ہے ۔

       تصویر : Instagram/zairawasim_
      تصویر : Instagram/zairawasim_


      میڈیا رپورٹس کے مطابق زائرہ نے نومبر 2020 میں فینس سے سوشل میڈیا سے ان کی تصویریں ہٹانے کی درخواست کی تھی ، کیونکہ وہ اپنی زندگی میں ایک نیا دور شروع کرنے کی کوشش کررہی تھیں ۔ زائرہ نے اپنی اداکاری کی بدولت نیشنل ایوارڈ جیتا تھا ۔ انہوں نے 2019 میں اپنے فیس بک پیج پر ایک طویل پوسٹ لکھی تھی ، جس کو بعد میں انہوں نے سبھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیا تھا ۔

      زائرہ وسیم نے اپنی طویل پوسٹ میں لکھا تھا : پانچ سال پہلے میں نے ایک فیصلہ کیا تھا ، جس نے میری زندگی ہمیشہ کیلئے بدل دی تھی ۔ میں نے جیسے ہی بالی ووڈ میں قدم رکھا ، میرے لئے شہرت کے دروازے کھل گئے ، میں لوگوں کی نظروں میں آنے لگی ، مجھے کامیابی کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا اور نوجوان کے رول ماڈل کی طرح دکھایا گیا ۔ حالانکہ ایسا میں نے کچھ بھی کرنے یا بننے کے بارے میں نہیں سوچا تھا ، خاص طور پر کامیابی اور ناکامی کے اپنے خیالات کے سلسلہ میں ، جس کو میں نے تلاش کرنا اور سمجھنا شروع ہی کیا تھا ۔ زائرہ نے مزید لکھا تھا کہ جب انہوں نے اس پیشہ میں پانچ سال پورے کرلئے ہیں تو وہ یہ اعتراف کرنا چاہتی ہیں کہ وہ اپنی اس شناخت یعنی اپنے کام سے واقعی خوش نہیں ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: