ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

زرین خان کار حادثہ معاملہ میں نیا موڑ، اداکارہ کے ڈرائیور پر لگا لاپروائی کا الزام

آپ کو بتا دیں کہ اس حادثہ میں ایک بائیک سوار کی موت ہوگئی تھی

  • Share this:
زرین خان کار حادثہ معاملہ میں نیا موڑ، اداکارہ کے ڈرائیور پر لگا لاپروائی کا الزام
بالی ووڈ اداکارہ زرین خان: فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کی کار سے بدھ کو دیر رات ایک حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں بائیک سوار کی موت ہوگئی تھی۔ اس حادثہ کے بعد زرین خان متنازعہ میں آگئی ہیں کیوں کہ بائک سوار کے اہل خانہ اس معاملہ میں زرین خان اور ان کے ڈرائیور کی لاپروائی بتا رہے ہیں۔


آپ کو بتا دیں کہ شمالی گوا کے انجونا بیچ کے نزدیک ایک اسکوٹر سوار بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کی کار سے ٹکرا گیا ۔ اس حادثہ کے بعد بائک سوار کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا لیکن اسے بچایا نہیں جا سکا۔ اب مہلوک کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اس معاملہ میں غلطی زرین خان کے ڈرائیور کی ہے اور پولیس نے ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے۔


مہلوک کے دوستوں کا کہنا ہے کہ زرین خان کا ڈرائیور یوٹرن لے رہا تھا اور اسی وقت یہ ٹکراو ہوگیا ۔ بائک سوار کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ کا مطابلہ ہے کہ زرین خان سے اس سلسلہ میں پوچھ گچھ کی جائے کیوں کہ وہ کار میں آگے کی سیٹ پر بیٹھی تھی۔ آپ کو بتا دیں کہ اس معاملہ میں دفعہ 304 کے تحت زرین خان کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ لیکن زرین خان کے خلاف کوئی معاملہ درج نہیں کیا گیا ہے ۔


 

 
First published: Dec 14, 2018 11:52 AM IST