உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شاہ رخ خان کی لاڈلی سہانا خان جلد کریں گی بالی ووڈ ڈیبیو، کرن جوہر نہیں یہ ڈائریکٹر کریں گی لانچ

    زویا اختر (Zoya Akhtar)  انٹرنیشنل کامک بک آرچی (Archie)  پر فلم بنانے جارہی ہیں ۔ زویا اس کامک بک کے ہندوستانی ورزن پر کام کررہی ہیں ، جس کیلئے ان کی پہلی پسند سہانا خان (Suhana Khan) ہیں ۔

    • Share this:
      بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کا بھلے ہی ابھی تک فلم ڈیبیو نہیں ہوا ہے ، لیکن ان کی فین فالوئنگ کسی سپر اسٹار سے کم نہیں ہے ۔ سہانا خان کے فینس تہہ دل سے چاہتے ہیں کہ وہ بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو جلد سے جلد کریں ۔ اب لگتا ہے کہ سہانا خان کے فینس کی یہ خواہش جلد ہی پوری ہونے والی ہے ، کیونکہ مشہور فلم ڈائریکٹر زویا اختر جلد ہی سہانا کو لانچ کرنے جارہی ہیں ۔

      زویا اختر انٹرنیشنل کامک بک آرچی پر فلم بنانے جارہی ہیں ۔ زویا اس کامک بک کے ہندوستانی ورزن پر کام کررہی ہیں ، جس کیلئے ان کی پہلی پسند سہانا خان ہیں ۔ حالانکہ ابھی سہانا خان یا ان کے والد شاہ رخ خان کی طرف سے کوئی کنفرمیشن نہیں آئی ہے ۔ آرچی کچھ دوستوں کے ایک گروپ کی کہانی ہے ، جو ایک ساتھ گھومنے کیلئے کہیں نکلتے ہیں اور یادیں بناتے ہیں ۔ اس شاندار وینچر میں زویا کے دو اور اسٹار کڈس کو لانچ کرنے کی بھی بحث ہورہی ہے ۔

      آپ کو بتادیں کہ اس فلم کو بڑے پردے پر نہیں ، بلکہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا ۔ اس سے پہلے سہانا خان نے دی گریٹ پارٹ آف بلیو نام کی ایک شارٹ فلم میں اداکاری کی تھی ۔ اس شارٹ فلم کی سوشل میڈیا پر کافی تعریف ہوئی تھی ۔ اس کے ساتھ لوگ سہانا خان کی بھی تعریف کررہے تھے ۔ 10 منٹ کی اس فلم کو تھیوڈور نے ڈائریکٹ کیا تھا ، جس میں رابن گونیلا بھی اہم کردار میں تھے ۔

      View this post on Instagram

      A post shared by Suhana Khan (@suhanakhan2)

      آپ کو بتادیں کہ سہانا خان اداکاری کی دنیا میں کوئی نئی نہیں ہے ۔ انہوں نے لندن میں ہوئے رومیو اور جولیٹ ڈراما میں حصہ لیا تھا ۔ حال ہی میں سہانا خان نے ایک خاص ڈرائنگ بنائی تھی ۔ یہ ڈرائینگ ان کی ماں گوری خان کی ہے ۔ سہانا خان نے اپنی ڈرائنگ کی صلاحیت کو فینس کو دکھانے کی کوشش بھی کی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: