உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دنگل کے سیٹ پر زخمی ہوئے عامر خان، فلم کی شوٹنگ ملتوی

    ممبئی۔ فلم اداکارعامر خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے ہیں۔

    ممبئی۔ فلم اداکارعامر خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے ہیں۔

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:

      ممبئی۔ فلم اداکارعامر خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے ہیں۔ عامر آج کل اپنی فلم دنگل کی لدھیانہ میں شوٹنگ کر رہے ہیں۔ شوٹنگ کے دوران ایکشن سین کرتے ہوئے عامر زخمی ہو گئے۔


      سیٹ میں فوری طور پر ڈاکٹر کو بلانا پڑا، ڈاکٹروں نے عامر کو دو دن تک کام نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ دو دن کے لئے ملتوی کرنی پڑی ہے۔ فلم وقت پر مکمل کرنے کے چکر میں عامر رات دن شوٹنگ کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں آرام کرنے کا موقع نہیں مل رہا ہے۔


      دنگل فلم ہریانہ کے پہلوان مہاویر سنگھ فوگٹ کی زندگی پر مبنی ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ لدھیانہ کے گججروال،ڈانگو، لیل، نارنگوال اور قلعہ گاؤوں میں ہوئی ہے۔ فلم کی کچھ شوٹنگ لدھیانہ کے گرو نانک اسٹیڈیم میں بھی کی گئی ہے۔


      First published: