உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شیوسینا کے نشانے پر اب پاکستانی فنکار فواد خان اور ماہرہ خان

    نئی دہلی۔  شیوسینا کا پاکستان کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

    نئی دہلی۔ شیوسینا کا پاکستان کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

    نئی دہلی۔ شیوسینا کا پاکستان کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔  شیوسینا کا پاکستان کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ پاکستان کے کھلاڑیوں کی مخالفت کے بعد شیوسینا نے اب پاکستانی فنکار فواد خان اور ماہرہ خان کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

      ان دنوں فواد خان ایشوریہ رائے کے ساتھ فلم اے دل ہے مشکل کی شوٹنگ کر رہے ہیں اور ماہرہ خان کی شاہ رخ کے ساتھ فلم رئیس آنے والی ہے۔ شیوسینا نے ان دونوں فلموں کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

      اس سے پہلے شیوسینا پاکستانی گلوکارغلام علی، پاکستان کے سابق وزیر خارجہ قصوری اور پی سی بی چیئرمین شہریار خان کی مخالفت کر چکی ہے۔ شیوسینا کی مخالفت کے طریقوں پر بی جے پی سمیت تمام پارٹیاں سوال بھی کھڑے کر چکی ہیں۔ لیکن لگتا نہیں کہ شیوسینا پراس کی مخالفت کا کوئی فرق پڑتا نظر آرہا ہے۔
      First published: