உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Boman Irani B'day Spl: دیر سے شروع کی ایکٹنگ اور چھا گئے یہ اسٹار

    -تصویر: بومن ایرانی، انسٹاگرام۔

    -تصویر: بومن ایرانی، انسٹاگرام۔

    شاہ رُخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں ایک ڈائیلاگ تھا، ’کسی چیز کو دل سے چاہو تو پوری کائنات تمہیں اُس سے ملانے کی سازش میں لگ جاتی ہے۔ ‘ بس ایسا ہی کچھ بومن ایرانی کے ساتھ ہوا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: بومن ایرانی (Boman Irani) ایک ایسے ایکٹر ہیں جو ویلن، کامیڈین یا کوئی بھی کردار ادا کریں بس وہ اپنی ایکٹنگ سے فلم میں جان ڈال دیتے ہیں۔ بومن ایرانی آج اپنا 62واں جنم دن (Boman Irani Birthday) منا رہے ہیں۔ اُن کی پیدائش ممبئی کے سندھی خاندان میں ہوئی تھی۔ شاہ رُخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں ایک ڈائیلاگ تھا، ’کسی چیز کو دل سے چاہو تو پوری کائنات تمہیں اُس سے ملانے کی سازش میں لگ جاتی ہے۔ ‘ بس ایسا ہی کچھ بومن ایرانی کے ساتھ ہوا۔
      بنے ویٹر اور روم اسٹاف
      آپ کو شائد پتہ نہ ہو لیکن فلموں میں آنے سے پہلے بومن ایرانی نے ویٹر اور روم اسٹاف کا بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے اپنی خاندانی بیکری کی دکان میں بھی کام کیا۔ بومن ایرانی پہلے فوٹوگرافر تھے اور پھر اُنہیں ایکٹنگ کا شوق چڑھا۔ دھیرے دھیرے اُن کی دلچسپی تھیٹر میں بڑھتی ہی چلی گئی۔ بومن ایرانی نے اپنے کرئیر کی شروعات تھیٹر سے کی تھی۔ وہ کافی اچھے تھیٹر آرٹسٹ کہلاتے تھے اور بس یہیں سے قسمت کو شائد کچھ اور ہی منظور تھا۔
      فلموں میں تھی شروع سے دلچسپی
      بومن ایرانی نے طئے کرلیا تھا کہ وہ کچھ ایسا کریں گے جس میں وہ شاندار کام کرسکیں۔ اس لئے وہ ٹریننگ لے کر فائیو اسٹار ہوٹل میں ویٹر بنے۔ دو سالوں تک کام کرنے کے بعد انہوں نے گھر کی بیکری میں کام کیا۔ بومن نے یہ بھی بتایا تھا کہ اُنہیں فلموں میں شروع سے بہت دلچسپی تھی۔ دکان بند کرنے کے بعد وہ اکثر فلم دیکھنے پہنچ جاتے تھے۔
      ’منابھائی ایم بی بی ایس‘ سے ملی پہچان
      بومن ایرانی کو اصلی پہچان ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ سے ملی جس کے لئے انہیں بیسٹ کامیڈین کا فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔ لگے رہو منا بھائی میں بومن ایرانی کا منفی کردار تھا اور اس میں بھی بومن ایرانی نے اپنی شاندار ایکٹنگ پیش کی۔ لگے رہو منا بھائی کے لئے بیسٹ ویلن کا فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔ اس کے بعد انہوں نے کئی فلمیں کیں جس میں اُن کی تعریف ہوئی۔ لیکن ان سب میں سب سے یادگار فلم ’تھری ایڈیٹس‘ بھی ہے۔
      ’تھری ایڈیٹس‘ میں بھی ملا بھرپور پیار
      ’تھری ایڈیٹس‘ میں وائرس کے کردار کو کافی پسند کیا گیا ہے۔ عامر خان، آر مادھون، شرمن جوشی اور کرینہ کپور کے ساتھ بومن ایرانی کو اس فلم میں کافی پسند کیا گیا۔ بومن ایرانی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ پڑھنے میں زیادہ اچھے نہیں تھے۔ جس کی وجہ سے اسکول ختم ہونے کے بعد اُن کے پاس زیادہ آپشن نہیں بچے۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: