بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے مہاراشٹر ویلیو ایڈیڈ ٹیکس(ویٹ) ایکٹ کے تحت سیلس ٹیکس ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مالی سال 2012-13 اور سال 2013-14 کے لیے پاس کیے گئے دو احکامات کو بامبے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ اس معاملے میں جمعرات کو بامبے ہائی کورٹ نے محکمہ ٹیکس سے جواب مانگا ہے۔
عدالت نے سیلس ٹیکس محکمے سے مانگا جواب جسٹس نتن ایم جامدار اور جسٹا بھئے آہوجا کی بنچ نے جمعرات کو سیلس ٹیکس ڈپارٹمٹ کو اداکارہ انوشکا شرما کی درخواست پر جواب دینے کا حکم دیا اور کیس کی اگلی سماعت 6 فروری کو ہوگی۔ انوشکا شرما نے عدالت سے سیلس ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری احکامات کو منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے تشخیصی سال 2012-13، 2013-14، 2014-15 اور 2015-16 کے لیے چار درخواستیں دائر کی ہیں۔
انوشکا شرما نے گزشتہ ہفتے دائر کی درخواست دسمبر 2022 میں ہائی کورٹ کی جانب سے سیلس ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے احکامات کو چیلنج کرنے الے شرما کے ٹیکس کنسلٹنٹ شریکانت ویلیکر کی جانب دائر درخواست پر غور کرنے سے انکار کرنے کے بعد اداکارہ نے گزشتہ ہفتہ درخواست دائر کی تھی۔ تب ہائی کورٹ نے کہا تھاکہ ایسی کوئی وجہ نہیں ہے کہ متاثرہ شخص (انوشکا شرما) خود درخواست دائر نہ کرسکے۔
انوشکا شرما نے سیلس ٹیکس کو لے کر رکھا اپنا موقف انوشکا شرما کی درخواستوں کے مطابق، انہوں نے سمجھوتے کے تحت ایک فنکار کے طور پر فلموں اور ایوارڈ فنکشنس میں پرفارم کیا۔ یہ سمجھوتہ ان کے ایجنٹ، یش راج فلم پرائیوٹ لمیٹیڈ اور پروڈیوسر/پروگرام آرگنائزرس کے درمیان تھا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عہدیدار نے سیلس ٹیکس فلم کو دھیان میں رکھ کر نہیں، بلکہ پروڈکٹ کے اشتہار اور ایوارڈ تقریب میں کیے گئے پرفارمنس کی بنیاد پر لگایا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔