ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ڈرگ معاملہ: ریا چکرورتی کو بامبے ہائی کورٹ سے ملی ضمانت، جیل میں ہی رہیں گے بھائی شووک

ایک ماہ سے جیل میں بند ریا نے نچلی عدالت سے دو بار عرضی خارج ہونے کے بعد ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی۔ منگل کو سیشن کورٹ نے اداکارہ کی عدالتی حراست 14 دن کے لئے اور بڑھا دی تھی۔ اب ضمانت ملنے کے بعد ریا پورے ایک ماہ بعد جیل سے باہر آئیں گی۔

  • Share this:
ڈرگ معاملہ: ریا چکرورتی کو بامبے ہائی کورٹ سے ملی ضمانت، جیل میں ہی رہیں گے بھائی شووک
ریا چکرورتی کو بامبے ہائی کورٹ سے ملی ضمانت، جیل میں ہی رہیں گے بھائی شووک

ممبئی۔ سشانت سنگھ راجپوت کی موت (Sushant Singh Rajput Death Case) سے منسلک ڈرگ معاملہ (Drugs Connection) میں گرفتار اداکارہ ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) کو ضمانت مل گئی ہے۔ بامبے ہائی کورٹ نے ریا کی ضمانت عرضی پر آج فیصلہ سنایا۔ ایک ماہ سے جیل میں بند ریا نے نچلی عدالت سے دو بار عرضی خارج ہونے کے بعد ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی۔ منگل کو سیشن کورٹ نے اداکارہ کی عدالتی حراست 14 دن کے لئے اور بڑھا دی تھی۔ اب ضمانت ملنے کے بعد ریا پورے ایک ماہ بعد جیل سے باہر آئیں گی۔ ڈرگس کیس میں ریا کے بھائی شووک چکرورتی، عبدالباسط پریہار، دیپیش ساونت اور سیموئل میرانڈا کی ضمانت عرضی کو عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔



عدالت کی کارروائی صبح 11 بجے شروع ہوئی اور بینچ نے فورا فیصلہ سنا دیا۔ ریا چکرورتی کو ایک لاکھ کے نجی مچلکے پر ضمانت ملی ہے۔ انہیں اپنا پاسپورٹ جمع کرنا ہو گا۔ ممبئی سے باہر جانے کے لئے عدالت سے منظوری لینی ہو گی۔ جب بھی ریا کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا جائے گا، انہیں حاضر ہونا ہو گا۔

اس سے پہلے این سی بی نے عدالت میں ریا اور شووک کی ضمانت کی مخالفت کی تھی۔ جانچ ایجنسی نے عدالت میں دئیے حلف نامہ میں کہا کہ  ریا اور شووک ڈرگس سنڈیکیٹ کے فعال ممبرس ہیں۔ دونوں کئی ہائی سوسائٹی لوگوں اور ڈرگس سپلائرس سے جڑے ہوئے ہیں۔ ان پر دفعہ 27 اے لگائی گئی ہے، اس لئے انہیں ضمانت نہیں ملنی چاہئے۔ این سی بی نے کہا کہ ریا نے ڈرگس خریدنے کی بات قبول کی ہے۔ انہوں نے مانا کہ ڈرگس خریدنے کے لئے سیموئل میرانڈا، دیپیشش ساونت اور شووک سے کہا تھا۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 07, 2020 12:09 PM IST