کھلاڑی اکشے کمار بالی ووڈ کے اکلوتے ایک ایسے ایکٹر ہیں جو سال میں 4 سے 5 فلمیں ریلیز کرتے ہیں۔ ان کے کام کرنے کی منصوبہ بندی سب سے الگ ہے۔ وہی 25 سے 30 دنوں میں پوری شوٹنگ وہ نمٹالیتے ہیں۔ اس بات کو لے کر کئی مرتبہ سوشل میڈیا پر انہیں ٹرول بھی کیا گیا ہے۔ اب فلم پروڈیوسر بونی کپور نے بنا کسی کا نام لیے اس مدعے کو اٹھایا اور اپنی باتوں سے طنز کیا ہے۔
نام لیے بغیر بونی کپور نے کہہ ڈالی ایسی بات اکشے کمار کے 30 دن میں فلم شوٹ کرنے والی بات سے کوئی خفا ہو، ہنسے یا حیران ہوں۔۔۔ لیکن انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ وہ کئی مرتبہ یہ بات صاف کرچکے ہیں کہ انہیں تو اسی طرح کام کرنا پسند ہے۔ حالانکہ، بونی کپور کا کہنا ہے کہ آج کل کیسے کچھ ایکٹرس 25-30 دن میں فلم کی شوٹنگ پوری کرلیتے ہیں۔ فیس پوری لیتے ہیں، لیکن پکچر ان کی ہٹ نہیں، بلکہ فلاپ ہوتی ہے۔‘ بونی کپور کا یہ ویڈیو کافی وائرل ہورہا ہے۔
اکشے کمار پر ہے نشانہ؟ بونی کپور آگے کہتے ہیں، میں کسی بھی ایکٹرس کے نام نہیں لینا چاہتا ہوں، لیکن ایسے کچھ ایکٹرس ہیں جو وہ ناپ تول کے کام کرتے ہیں۔ وہ بولتے ہیں کتنے دن کا کام ہے؟ ان کا سیٹ اپ ہوتا ہے بہت صحیح ہونا چاہیے، ہیروئین دستیاب ہونی چاہیے، ڈائریکٹر ہونا چاہیے تو فلم ک ہاں اچھی بنے گی۔ آپ کو پہلا سوچنے کا طریقہ ہی غلط ہے جو کہ بے ایمان ہے۔ جب تک ایمانداری نہیں آئے گی چاہے وہ ایکٹرس ہوں، ڈائریکٹر ہوں، یا چاہے وہ پروڈیوسر ہوں، فلمیں اچھی نہیں چلے گی۔‘
بتادیں کہ بونی کپور نے یہ باتیں کپل شرما شو پر کہی ہے، جہاں وہ حال ہی میں اپنی بیٹی جھانوی کپور کےس اتھ فلم ملی کے پروموشن کے لیے پہنچے تھے۔ بات اکشے کمار کی کریں تو سال 2022 میں اب تک ان کی چار فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں، حالانکہ، کسی نے بگھی باکس آفس پر دھمال نہیں کیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔