اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پٹھان کی باکس آفس پر انٹری کرے گی ساوتھ کی ان 3 بڑی فلموں کا پتہ صاف

    پٹھان کی باکس آفس پر انٹری کرے گی ساوتھ کی ان 3 بڑی فلموں کا پتہ صاف

    پٹھان کی باکس آفس پر انٹری کرے گی ساوتھ کی ان 3 بڑی فلموں کا پتہ صاف

    بالی ووڈ کے لیے سال 2022 کافی برا سال رہا ہے۔ کچھ فلموں کو چھوڑ دیں تو سبھی کمائی کے معاملے میں اوندھے منہ گری ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      بالی ووڈ کے کنگ خان کی فلم پٹھان ریلیز ہونے میں اب بس کچھ ہی دن رہ گئے ہیں۔ اس فلم کی ایڈوانس بکنگ بمپر طریقے سے جاری ہے۔ ایکسپرٹس کی مانیں تو پٹھان، کنگ خان کے کرئیر کی بمپر اوپنر ثابت ہوگی۔ فلم کو لے کر زبردست تنازعات کے درمیان بھی پٹھان 40 سے 45 کروڑ روپے کی کمائی اوپننگ ڈے کرلے گی ایسا اندازہ ٹریڈ ماہرین لگارہے ہیں۔ تو کیا پٹھان بالی ووڈ کی کشتی پار لگانے اور ساوتھ کی فلموں کا پتہ صاف کرنے کے لیے باکس آفس پر انٹری لینے کو تیار ہے۔

      جنوری میں ریلیز ہوئی ساوتھ کی یہ 3 بڑی فلمیں
      بتادیں کہ، ان دنوں باکس آفس پر ساوتھ کی تین بڑی فلمیں بھاری کلیکشن کررہی ہیں۔ جنوری مہینے میں ریلیز ہوئی یہ فلم تھل پتی وجئے اور رشمیکا مندانا ’وریسو‘ ہے۔ ساوتھ کی فلم ’تھونیوو‘ اور چرنجیوی اور شروتی حسن کی فلم ’والٹیئر ویریا‘ ہیں۔ یہ تینوں ہی فلمیں باکس آفس پر بمپر کمائی کررہی ہیں۔ ورلڈ وائیڈ وریسو اور تھونییو کا کلیکشن 200 کروڑ سے تجاوز کرگیا ہے تو وہیں چرنجیوی کی فلم بھی 150 کروڑ روپے کافیگر چھونے جارہی ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Taran Adarsh (@taranadarsh)





      کیا پٹھان مارے گی باکس آفس پر بازی

      آپ کو بتادیں کہ، بالی ووڈ کے لیے سال 2022 کافی برا سال رہا ہے۔ کچھ فلموں کو چھوڑ دیں تو سبھی کمائی کے معاملے میں اوندھے منہ گری ہیں۔ وہیں ساوتھ کی تمام فلموں نے ریکارڈ توڑ کمائی کر کے تاریخ رقم کی ہے۔

      یہ بھی بھی پڑھیں:


      یہ بھی بھی پڑھیں:

      آر آر آر، کے جی ایف 2، کانتارا، ان فلموں نے ملک ہی نہیں بیرون ملکوں میں بھی زبردست کمائی کے ساتھ خوب تعریفیں لوٹی ہیں۔ ایسے میں اب نیا سال یعنی 2023 بالی ووڈ کے لیے بہترین ثابت ہو ایسی امید ہندی فلموں کے شوقین کررہے ہیں، ایسے میں ہر کسی کی نظر شاہ رخ خان کی فلم پٹھان پر ٹکی ہوئی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: