உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    RRR Box Office: کیا’دی کشمیر فائلس‘ کے سامنے ٹک پائے گی راجامولی کی باہوبلی فلم؟ لے سکتی ہے اتنے کروڑ کی اوپننگ

    RRR کی ریلیز کے وقت باکس آفس کے حالات بہت بدل چکے ہیں، جو Baahubali 2 کے دوران نہیں تھے۔ ہندی بیلٹ میں آر آر آر کا کشمیر فائلز سے سخت مقابلہ ہونے والا ہے۔ فلم اب بھی مضبوط چل رہی ہے۔ ایسی صورت حال میں آر آر آر کو کچھ کم اسکرینیں ملی ہیں۔ تھیٹر کے مالکان اب بھی کشمیر فائلز کو ترجیح دے رہے ہیں، جس نے دوسرے ہفتے میں 200 کروڑ سے زیادہ جمع کیے ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی: 2017 میں 28 اپریل کو ریلیز ہوئی باہوبلی 2- دا کنکلوژن نے باکس آفس پر کامیابی کی وہ کہانی لکھی، جس کی بازگشت آج بھی ہندوستانی سنیما میں سنائی دیتی ہے۔ باہوبلی 2 کے باکس آفس کے ریکارڈ توڑنے سے بہت دور، اب تک کوئی اور فلم اس کا مقابلہ نہیں کر پائی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ راجامولی کا مقابلہ کسی اور سے نہیں بلکہ خود سے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پانچ سال کی ون واس کے بعد جب وہ آر آر آر کے ساتھ ایک بار پھر بڑے پردے پر نظر آرہے ہیں تو توقعات بڑھنے والی ہیں۔ ٹریڈ دم سادھے فلم کے باکس آفس کلیکشن کا انتظار کررہا ہے۔

      باہوبلی 2 کی سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ تیلگو زبان میں ہونے کے باوجود اس کے ہندی ڈب ورژن نے کمائی کا ریکارڈ بنایا ہے، جسے آج تک کوئی ہندی فلم نہیں توڑ سکی۔ اس دوران اکشے کمار، عامر خان، شاہ رخ خان اور سلمان خان جیسے بڑے ستاروں کی فلمیں بھی ریلیز ہوئیں لیکن باہوبلی 2 کا ریکارڈ ایک خواب ہی رہا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ولیمائے‘ اور ہالی ووڈ فلم ’ڈیون‘ کے ساتھ اس جمعہ کو OTTپر ریلیز ہورہی ہیں یہ فلمیں

      باہوبلی 2 (ہندی)، جو اپنی ریلیز سے پہلے زبردست مقبولیت کی چوٹی پر تھی، نے 41 کروڑ کی بہترین اوپننگ لی اور افتتاحی ویک اینڈ میں ہی 128 کروڑ جمع کر لیے۔ فلم کا لائف ٹائم کلیکشن 511 کروڑ روپے ہے۔ باہوبلی 2 کی اس میگا کامیابی نے پورے ہندوستان میں ریلیز ہونے والی جنوبی ہندوستانی فلموں کا رجحان بھی شروع کیا۔ تاہم ہندی بیلٹ میں کسی اور جنوبی ہند کی فلم کو اتنی کامیابی نہیں مل سکی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ملائکہ نے ہائی سلٹ گاون میں دکھائے الگ انداز، کبھی بلو تو کبھی بلیک ڈریس میں برپایا قہر

      ہندی بیلٹ میں دی کشمیر فائلس بنی چیلنج
      RRR کی ریلیز کے وقت باکس آفس کے حالات بہت بدل چکے ہیں، جو Baahubali 2 کے دوران نہیں تھے۔ ہندی بیلٹ میں آر آر آر کا کشمیر فائلز سے سخت مقابلہ ہونے والا ہے۔ فلم اب بھی مضبوط چل رہی ہے۔ ایسی صورت حال میں آر آر آر کو کچھ کم اسکرینیں ملی ہیں۔ تھیٹر کے مالکان اب بھی کشمیر فائلز کو ترجیح دے رہے ہیں، جس نے دوسرے ہفتے میں 200 کروڑ سے زیادہ جمع کیے ہیں۔ پہلے ہفتے میں RRR کو The Kashmir Files کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس سے اس کی کلیکشن بھی متاثر ہوگی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: