ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سپر اسٹار رجنی کانت (Rajinikanth ) کی اچانک طبیعت خراب، حیدرآباد کے اپولو اسپتال میں داخل

حیدرآباد اپولو اسپتال نے رجنی کانت (Rajinikanth ) کی صحت پر آفیشیل بیان جاری کیا ہے۔ اسپتال کے مطابق رجنی کانت میں کورونا وائرس کی علامات نہیں پائی گئی ہیں لیکن ان کے بی پی کافی تبدیلی دیکھی جا رہی ہیں۔ اسی کے سبب انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہاں ڈاکٹرس کی ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے۔ ٹھیک ہونے پر ہی رجنی کانت کو اسپتال سے چھٹی کی جائے گی۔

  • Share this:
سپر اسٹار رجنی کانت (Rajinikanth ) کی اچانک طبیعت خراب، حیدرآباد کے اپولو اسپتال میں داخل
رجنی کانت

حیدرآباد: سپر اسٹار رجنی کانت (Rajinikanth ) کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی ہے۔ بلڈ پریشت میں مسلسل اتار چڑھاؤ آنے کے بعد انہیں فورا حیدراآباد کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حال ہی میں رجنی کانت کی فلم اناتھے  (Annaatthe)  کی شوٹنگ روک دی گئی تھی کیونکہ اس فلم کی کرو کے آٹھ ممبران کورونا وائرس پازیٹو  (Coronavirus Positive)  پائے گئے تھے۔ اسی کے بعد رجنی کانت نے خود کو کورنٹائن کر لیا تھا۔


حیدرآباد اپولو اسپتال نے رجنی کانت (Rajinikanth ) کی صحت پر آفیشیل بیان جاری کیا ہے۔ اسپتال کے مطابق رجنی کانت میں کورونا وائرس کی علامات نہیں پائی گئی ہیں لیکن ان کے بی پی کافی تبدیلی دیکھی جا رہی ہیں۔ اسی کے سبب انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہاں ڈاکٹرس کی ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے۔ ٹھیک ہونے پر ہی رجنی کانت کو اسپتال سے چھٹی کی جائے گی۔


کورونا رپورٹ آئی نگیٹو۔۔۔

رجنی کانت گزشتہ دس دنوں سے جس فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے اس کے سیٹ پر کچھ لوگ کورونا وائرس پازیٹو پائے گئے۔ اس کے بعد 22  تاریخ کو رجنی کانت نے بھی کووڈ۔۱۹ ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ نگیٹو آئی تھی۔ تبھی سے انہوں نے خود کو کورنٹائن کر رکھا ہے۔


نو ماہ کیلئے روکی گئی اناتھے کی شوٹنگ۔۔
کورونا وائرس کے سبب اناتھے کی شوٹنگ کو تقریبا 9  مہینے کیلئے روک دیا گیا تھا۔ شوٹنگ پھر سے حیدرآباد کی راموجی فلم سٹی میں 14  دسمبر کو شروع کی گئی تھی۔ اس فلم کا ڈائریکشن سروتھئی سوا کر رہے ہیں۔ اس فلم میں نے نتارا اور کیرتی سریش اہم کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ 

حال ہی میں شوٹنگ شروع ہونے کے دوران اس فلم کے پروڈکشن پاؤس سن پکچرس نے ایک چارٹرڈ طیارے کا انتظام کیا تھا جس سے رجنی کانت، نے نتارا اور فلم سے جڑے  کرو کے دوسرے ممبر حیدرآباد پہنچے تھے۔ رجنی کانت کے ساتھ ان کی بیٹی ایوشوریہ بھی تھیں۔ پروڈشن ہاؤس نے اناتھے کے سیٹ پر رجنی کانت اور ایشوریہ کی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی۔ رجنی کانت کا یوم پیدائش بھی فلائٹ میں ہی کرو کے لوگوں نے منایا تھا۔
Published by: sana Naeem
First published: Dec 25, 2020 03:11 PM IST