اس اداکارہ کو ہوا سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کا گہرا دُکھ، بالی چھوڑنے کا کرلیا تھا ارادہ
اس اداکارہ کو ہوا سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کا گہرا دُکھ، بالی چھوڑنے کا کرلیا تھا ارادہ
اداکار امیت سادھ اور سشانت سنگھ راجپوت دونوں نے ’کائے پو چھے‘ فلم میں ساتھ کام کیا تھا۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران سشانت سنگھ اور امیت میں گہری دوستی ہوگئی تھی۔
بالی ووڈ اداکارہ امیت سادھ ان دنوں اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر چھائے ہوئے ہیں۔ امیت سادھ نے بریتھ ویب سیریز میں زبردست ایکٹنگ سے سب کا دھیان اپنی جانب کھینچا ہے۔ حالانکہ سادھ اس سے پہلے سوپر ہٹ فلم کائے پو چھے میں بھی کام کرچکے تھے۔ اس فلم میں امیت سادھ نے آنجہانی ایکٹر سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ کام کیا تھا۔ سالوں بعد امیت سادھ نے اب سشانت کی خودکشی پر اپنا بیان دیا ہے۔
سشانت کے گہرے دوست تھے امیت سادھ بتادیں کہ، اداکار امیت سادھ اور سشانت سنگھ راجپوت دونوں نے ’کائے پو چھے‘ فلم میں ساتھ کام کیا تھا۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران سشانت سنگھ اور امیت میں گہری دوستی ہوگئی تھی۔ سال 2020 میں سشانت سنگھ نے اچانک خودکشی کرلی تھی۔ اس خبر نے بالی ووڈ پر گہرا اثر ڈالا تھا۔ ایکٹر کی موت کے بعد امیت سادھ نے اس پر اپنا ردعمل دیا ہے۔
خودکشی کے لیے سماج قصوروار ’بریتھ‘ ایکٹر نے اپنے پوڈ کاسٹ پر رائٹر چیتن بھگت کے ساتھ بات چیت میں کہا، ’ جب کوئی خودکشی کرکے مرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کی زندگی میں گہرا اندھیرا ہے، جب ایسا ہوتا ہے تو اس میں اس شخص کی غلطی نہیں ہوتی بلکہ سماج کی غلطی ہوتی ہے، جو لوگ اس شخص کے آس پاس تھے وہ ہی قصوروار ہیں۔‘
بالی ووڈ چھوڑنا چاہتے تھے امیت سادھ اتنا ہی نہیں، امیت سادھ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ، انڈسٹری م یں کام کرتے ہوئے ان کے دماغ میں بھی کئی مرتبہ خودکشی کے خیال آئے ہیں۔ جب چیتن بھگت نے پوچھا کہ وہ انڈسٹری کیوں چھوڑنا چاہتے تھے۔۔۔؟ تو امیت نے کہا، ’میں چڑ گیا تھا، میں سمجھ گیا تھا کہ یہ ایکٹنگ کرئیر بہت ہی مشکل انڈسٹری ہے۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔