உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Sidhu Moose Walaسے زیادہ ٹرینڈ کررہے ہیں پاک-برٹش گلوکار، سونم کے ساتھ آئے تھے نظر

    سدھو موسے والا سے زیادہ ٹرینڈ کررہا ہے یہ پاکستانی سنگر۔

    سدھو موسے والا سے زیادہ ٹرینڈ کررہا ہے یہ پاکستانی سنگر۔

    غیر ملکی نظر آنے والے لیو کلیان کی پیدائش لاہور میں ہوئی تھی۔ بچپن میں وہ پاکستان میں رہتے تھے لیکن 10 سال کی عمر میں وہ لندن آگئے اور پھر اکثر لندن سے پاکستان سفر کیا کرتے تھے۔ Notion کی خبر کے مطابق کلیان کو لندن میں ہی رہنا پسند تھا، وہ پاکستان بس گھومنے جایا کرتے تھے۔

    • Share this:
      leo Kalyan Trend:پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والا(Sidhu Moose Wala) کو چند روز قبل قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد سے موسے والا سوشل میڈیا پر مسلسل بحث میں ہیں۔ سدھو موسے والا کے فینس اب تک انہیں یاد کرکے خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔ عالم یہ ہے کہ سدھو موسے والا ہندوستان کے ٹاپ 6 ٹرینڈز میں شامل ہو گئے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک اور فنکار ہے جو اس وقت ہندوستان میں سدھو موسے والا سے زیادہ ٹرینڈ کر رہا ہے؟ حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ فنکار ہندوستانی نہیں بلکہ برطانوی پاکستانی فنکار ہے۔ اس فنکار کو اس سے پہلے سونم کپور کے ساتھ دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے لوگ ان کے بارے میں جاننے کے لیے بے چین ہو گئے ہیں۔ چلیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آخر وہ فنکار کون ہے؟

      دراصل، گزشتہ دنوں ایک سنگر نے سونم کپور کے بیبی شاور میں محفل جمائی تھی۔ اس گلوکار کا نام لیو کلیان تھا۔ لیو سونم کی پارٹی میں ون پیس ڈریس پہن کر پہنچے، جس کے بعد لوگوں میں بحث چھڑ گئی کہ یہ شخص کون ہے؟ سرچ کرنے پر پتہ چلا کہ لیو ایک مسلمان ہم جنس پرست برطانوی پاکستانی گلوکار ہے۔ لیو لاہور میں پیدا ہوئے، لیکن کم عمری میں ہی لندن میں سکونت اختیار کر گئے۔ لیو نے خود اپنے انسٹاگرام پر بتایا ہے کہ وہ ہندوستان میں ٹاپ 5 ٹرینڈز میں شامل ہیں۔ لیو نے اپنے انسٹاگرام پر گوگل ٹرینڈ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں ان کا نام سدھو موسے والا کے اوپر نظر آرہا ہے۔



      یہ بھی پڑھیں:
      Celebs Education:سونوسود نے انجینئرنگ تو سنیل شیٹی نے ہوٹل مینجمنٹ میں حاصل کی ڈگری

      یہ بھی پڑھیں:
      Bollywood Actress Education:مادھوری ڈکشت سے لے کر کاجول تک،کتنی پڑھی لکھی ہیں یہ حسینائیں

      بتادیں کہ غیر ملکی نظر آنے والے لیو کلیان کی پیدائش لاہور میں ہوئی تھی۔ بچپن میں وہ پاکستان میں رہتے تھے لیکن 10 سال کی عمر میں وہ لندن آگئے اور پھر اکثر لندن سے پاکستان سفر کیا کرتے تھے۔ Notion کی خبر کے مطابق کلیان کو لندن میں ہی رہنا پسند تھا، وہ پاکستان بس گھومنے جایا کرتے تھے۔ معلومات کے مطابق لیو ایک ہم جنس پرست فنکار ہیں۔ اگر آپ لیو کلیان کے انسٹاگرام کو دیکھتے ہیں، تو انہوں نے اپنے بائیو میں he/she/they لکھ کر خود کو بیان کیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: