ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کی حمایت میں آگے آئے بھائی ارباز خان، کہی یہ بڑی بات

بالی ووڈ اداکار و فلمساز ارباز خان سوشل میڈیا پر اپنے بھائی سلمان خان کو ٹرول کئے جانے کے پیش نظر ان کے دفاع کے لئے آگے آئے ہیں۔ فلم اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر اقربا پروری (نیپوٹزم) پر بحث جاری ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 22, 2020 02:25 PM IST
  • Share this:
سلمان خان کی حمایت میں آگے آئے بھائی ارباز خان، کہی یہ بڑی بات
سلمان خان کی حمایت میں آگے آئے بھائی ارباز خان

ممبئی: بالی ووڈ اداکار و فلمساز ارباز خان سوشل میڈیا پر اپنے بھائی سلمان خان کو ٹرول کئے جانے کے پیش نظر ان کے دفاع کے لئے آگے آئے ہیں۔ فلم اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر اقربا پروری (نیپوٹزم) پر بحث جاری ہے۔ سشانت کے مداح ان کی موت کے لئے بہت سی مشہور شخصیات کو ذمہ دار سمجھ رہے ہیں جس میں سلمان کا نام بھی شامل ہے۔


سوشل میڈیا پر کئی شائقین سلمان خان سمیت دیگر افراد کو برا بھلا کہہ رہے ہیں اور اس کی وجہ سے بعض اوقات زبان کا وقار بھی گر رہا ہے۔ حال ہی میں سلمان خان نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے مداحوں سے گزارش کی ہے کہ وہ غلط زبان استعمال نہ کریں۔ سلمان خان نے لکھا ’’میں اپنے تمام مداحوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ سشانت سنگھ راجپوت کے پرستاروں کے ساتھ کھڑے رہیں اورغلط زبان کا استعمال نہ کریں۔ آپ ان کے جذبات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ اس بحران کی گھڑی میں سشانت سنگھ راجپوت کے گھر والوں کا سہارا بنیں کیونکہ کسی اپنے کے جانے کا درد بہت زیادہ ہوتا ہے‘‘۔




بالی ووڈ اداکار و فلمساز ارباز خان سوشل میڈیا پر اپنے بھائی سلمان خان کو ٹرول کئے جانے کے پیش نظر ان کے دفاع کے لئے آگے آئے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار و فلمساز ارباز خان سوشل میڈیا پر اپنے بھائی سلمان خان کو ٹرول کئے جانے کے پیش نظر ان کے دفاع کے لئے آگے آئے ہیں۔

ارباز خان اپنے بھائی سلمان کی حمایت کرتے ہوئے اس لڑائی میں آگے آئے ہیں۔ ارباز خان نے اپنے بھائی سلمان خان کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ’’خالی دماغ شیطان کا گھر ہوتا ہے۔ ہم نے اسکول میں ایک انگریزی کہاوت پڑھی تھی۔ اس وقت میں اس کے صحیح معنی سمجھنے کے لئے بہت چھوٹا تھا، لیکن اب ہمارے آس پاس جو کچھ بھی ہو رہا ہے اسے دیکھتے ہوئے پرانی کہاوت اب پوری طرح سے سمجھ میں آرہی ہے‘‘۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں سلمان خان پر کئی طرح کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ فلم دبنگ کے ہدایت کار ابھینو کشیپ نے بھی سلمان خان کے ساتھ ان کے کنبہ پر بھی کئی طرح کے الزامات عائد کئے ہیں۔ انہوں نے سلمان خان کو ان کا کیریئر برباد کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

First published: Jun 22, 2020 02:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading