کانز 2023: گھونگھٹ میں ریڈ کارپیٹ پر پہنچی ایشوریہ رائے بچن، ایسا لُک آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا
کانز 2023: گھونگھٹ میں ریڈ کارپیٹ پر پہنچی ایشوریہ رائے بچن، ایسا لُک آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا
سال 2002 سے ایشوریہ رائے کانز فلم فیسٹیول میں لگاتار حصہ لے رہی ہیں۔ اس مرتبہ کانز میں ایشوریہ کے علاوہ سارہ علی خان، اروشی روتیلا اور مانوشی چھلر بھی پہنچی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے کانز فلم فیسٹیول 2023 کے ریڈ کارپیٹ پر بالکل الگ ہی انداز میں نظر آئیں۔ اداکارہ کے ریڈ کارپیٹ لُک کی پہلی تصویر سامنے آئی ہے۔ ایشوریہ رائے کی یہ فوٹو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔ اس تصویر میں اداکارہ ایشوریہ رائے بچن سلور کلر کی ڈریس میں نظر آرہی ہیں۔
انوکھا ڈریس پہنے ریڈ کارپیٹ پر پہنچی ایشوریہ ایشوریہ کے اس لباس کی ہر طرف چرچا ہو رہی ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر کئی لوگ یہ کہتے نظر آرہے ہیں کہ ایشوریہ گھونگھٹ پہن کر کانز پہنچی ہیں۔ اس سے قبل اداکارہ کو بیٹی آرادھیا بچن کے ساتھ بھی سبز رنگ کا لباس پہنے دیکھا گیا تھا۔ اداکارہ سبز ویلنٹینو ڈریس پہنے بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ اس سبز لباس میں اداکارہ انوپما چوپڑا کے ساتھ وہ پوز دیتی نظر آئیں۔
Aishwarya Rai Bachchan kicked off her red carpet game at Cannes 2023 in Sophie Couture for the premiere of Indiana Jones and the Dial of Destiny. What do you think of this look? pic.twitter.com/4JbGhioYxU
اس دوران ایشیوریہ کے فٹ ویئرس پر سبھی کی نظریں ٹکی رہیں۔ دراصل، فرسٹ اپیئرنس کے دوران ایشیوریہ نے پی وی سی ہائی ہیلس پہنے ہوئے تھے جسے پہن کر ایش بے حد شاندار نظر آرہی تھیں۔
We chatted about Nandini from PS2, why Hindi cinema isn’t creating more roles with complexity and depth for her and how the Lights on Women Award can help to create a more equitable space for women in film! Coming soon! #AishwaryaRaiBachchan#FCatCannes@LOrealParisInpic.twitter.com/7H1jlpE9Qb
بتادیں کہ سال 2002 سے ایشوریہ رائے کانز فلم فیسٹیول میں لگاتار حصہ لے رہی ہیں۔ اس مرتبہ کانز میں ایشوریہ کے علاوہ سارہ علی خان، اروشی روتیلا اور مانوشی چھلر بھی پہنچی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔