کانز فلم فیسٹیول 2023:سارہ علی خان نے بیرون ملک میں کی ہندوستانی سینما کی تعریف، کہا-’ہندوستانی ہونے پر ہے فخر‘

کانز فلم فیسٹیول 2023:سارہ علی خان نے بیرون ملک میں کی ہندوستانی سینما کی تعریف، کہا-’ہندوستانی ہونے پر ہے فخر‘

کانز فلم فیسٹیول 2023:سارہ علی خان نے بیرون ملک میں کی ہندوستانی سینما کی تعریف، کہا-’ہندوستانی ہونے پر ہے فخر‘

سارہ علی خان نے ہندوستانی سینما، آرٹ اور اپنے ملک کی تہذیب کی جم کر تعریف کی اور کہا کہ انہیں ہندوستانی ہونے پر فخر ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کی ایکٹنگ کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔ سال 2023 میں انہوں نے کانز فلم فیسٹویل میں ڈیبیو کر کے سرخیاں حاصل کی تھیں۔ اپنے لُک کے لیے اداکارہ دنیا بھر سے تعریفیں حاصل کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ سارہ علی خان نے کانز 2023 میں انڈیا پویلین کے افتتاح کے دوران ہندوستانی سینما کو لے کر ایک زبردست تقریر بھی کی۔

    سارہ علی خان نے کی ہندوستانی سینما کی تعریف

    کانز میں انڈین پویلین کے افتتاح کے موقع پر سارہ علی خان نے ہندوستانی سینما، آرٹ اور اپنے ملک کی تہذیب کی جم کر تعریف کی اور کہا کہ انہیں ہندوستانی ہونے پر فخر ہے۔

    ہندوستانی ہونے پر ہے فخر

    اداکارہ سارہ علی خان نے کہا، 'میرے خیال میں سینما اور آرٹ زبانوں، خطوں اور قومیتوں سے بالاتر ہیں۔ ہمیں ایک ساتھ آنا چاہئے اور ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ جب ہم یہاں عالمی سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کررہے ہیں، تو ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ہم کون ہیں، ہمیں اپنے کانٹینٹ تخلیق کرتے ہیں، اس میں ہمیں ’آرگینک‘ بنے رہنا چاہیے، کیونکہ میرے خیال میں یہ وہ چیز ہے جسے دنیا کے تمام حصوں میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ ہندوستانی ہونے کے ناطے ہمیں اپنی ہندوستانیت پر فخر ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

     ریکھا کو جان سے پیارا تھا امیتابھ بچن کا دیا ہوا یہ تحفہ، رشتہ توڑنے پر غصہ میں واپس لوٹادیا تھا

    یہ بھی پڑھیں:

    گھر سے بھاگ کر اس مشہور اداکارہ نے کی شادی، 29 سال بعد بھی نہیں بنی ماں، جانئے کیوں؟

    اس دن ریلیز ہوگی ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے فلم

    ورک فرنٹ کی بات کریں تو سارہ علی خان بہت جلد فلم ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے میں نظر آئیں گی۔ اس فلم میں ان کے ہیرو وکی کوشل ہیں۔ کچھ دن پہلے فلم کا ٹریلر لانچ ہوا، جسے لوگوں نے بہت پسند کیا ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: