ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ کیس : ریا چکرورتی کی مشکلات بڑھیں ، سی بی آئی نے کنبہ اور ان کے خلاف درج کی ایف آئی آر

سی بی آئی نے ریا چکرورتی اور پانچ دیگر کے خلاف سشانت سنگھ راجپوت کو خودکشی کیلئے اکسانے ، مجرمانہ سازش رچنے ، چوری ، دھوکہ دہی اور دھمکی دینے سمیت دیگر الزامات میں مقدمہ درج کیا ہے ۔

  • Share this:
سشانت سنگھ کیس : ریا چکرورتی کی مشکلات بڑھیں ، سی بی آئی نے کنبہ اور ان کے خلاف درج کی ایف آئی آر
سشانت سنگھ کیس : ریا چکرورتی کی مشکلات بڑھی ، سی بی آئی نے کنبہ اور ان کے خلاف درج کی ایف آئی آر

سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں مرکزی جانچ ایجنسی سی بی آئی نے اداکارہ ریا چکرورتی سمیت چھ لوگوں کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے ۔ سی بی آئی نے ریا چکرورتی ، اندرجیت چکرورتی ، سندھیا چکرورتی ، سیموئل مرانڈا ، شرتی مودی سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے ۔


سی بی آئی نے جمعرات کو ریا چکرورتی اور پانچ دیگر کے خلاف سشانت سنگھ راجپوت کو خودکشی کیلئے اکسانے ، مجرمانہ سازش رچنے ، چوری ، دھوکہ دہی اور دھمکی دینے سمیت دیگر الزامات میں مقدمہ درج کیا ہے ۔ سی بی آئی نے یہ کیس بہار پولیس کی ایف آئی آر کی بنیاد پر درج کیا ہے ۔ سی بی آئی کی ایس آئی ٹی کی ٹیم سشانت راجپوت معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔ ٹیم نے بہار پولیس سے اب تک ہوئی جانچ کے سبھی دستاویز بھی مانگے ہیں ۔


خیال رہے کہ مرکزی حکومت نے اداکارہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی سی بی آئی سے جانچ کرانے کی بہار حکومت کی سفارش کو بدھ کو منظوری دیدی تھی ۔ سشانت سنگھ راجپوت کی 14 جون کو ممبئی میں موت ہوگئی تھی ۔ اس کے بعد اس معاملہ نے سیاسی شکل اختیار کرلیا ۔ مہاراشٹر میں برسراقتدار شیو سینا کی قیادت والی اتحادی حکومت کو سی بی آئی جانچ کا قدم پسند نہیں آیا ۔


سشانت سنگھ راجپوت کی 14 جون کو ممبئی میں موت ہوگئی تھی ۔
سشانت سنگھ راجپوت کی 14 جون کو ممبئی میں موت ہوگئی تھی ۔


منوج ششی دھر کی قیادت میں بنائی گئی ایس آئی ٹی ٹیم

سی بی آئی کے ذریعہ اس معاملہ میں ایس آئی ٹی تشکیل کردی گئی ہے  ۔ گجرات کیڈر کے آئی پی ایس منوج ششی دھر کی قیادت میں ٹیم بنائی گئی ہے ۔ گجرات کیڈر کی خاتون آئی پی ایس افسر گگن دیپ گمبھیر بھی اس ٹیم کا حصہ ہوں گی ، جو دہلی میں واقع سی بی آئی دفتر میں ہی تعینات ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 06, 2020 09:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading