نئی دہلی: سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) خود کشی معاملے کی جانچ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) (CBI) کو سونپ دی گئی ہے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے سالسٹر جنرل تشار مہتا نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ بہار حکومت نے سی بی آئی (CBI) جانچ کی سفارش کی تھی۔ مرکز نے منظور کرلیا ہے اور جانچ کو سی بی آئی کے حوالے کردیا۔
سماعت کے دوران تشار مہتا نے کہا کہ ’اب ریا چکرورتی کی سپریم کورٹ میں عرضی کا کوئی مطلب نہیں رہ جاتا’۔ واضح رہے کہ ریا چکرورتی نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے بہار کی جانچ کو ممبئی ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اب بہار میں جانچ نہیں ہو رہی ہے کیونکہ بہار نے جانچ کو سی بی آئی کے پاس بھیج دیا ہے۔ وہیں ریا چکرورتی کے وکیل شیام دیوان نے بہار کے کیس کو ممبئی ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب ممبئی پولیس جانچ کر رہی ہے تو پھر وہی جانچ ہونی چاہئے۔ 56 گواہ سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔