اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سشمیتا سین نے بھابی چارو اسوپا کو دی تھی ایسی صلاح، کہا تھا-’الگ ہوجاو اگر۔۔۔‘

    سشمیتا سین نے بھابی چارو اسوپا کو دی تھی ایسی صلاح، کہا تھا-’الگ ہوجاو اگر۔۔۔‘۔(Image:Instagram)

    سشمیتا سین نے بھابی چارو اسوپا کو دی تھی ایسی صلاح، کہا تھا-’الگ ہوجاو اگر۔۔۔‘۔(Image:Instagram)

    چارو اور راجیو سین دونوں نے سال 2021 میں ایک دوسرے سے طلاق لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ حالانکہ پھر بعد میں دونوں نے اپنی بیٹی جیانا کی وجہ سے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا، لیکن حال ہی میں چارو پھر سے راجیو سے دور اپنی بیٹی کے ساتھ ایک نئے فلیٹ میں شفٹ ہوگئی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ٹی وی اداکارہ چارو اسوپا گزشتہ کافی وقت سے اپنی شادی شدہ زندگی کو لے کر سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ سال 2019 میں چارو نے بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کے بھائی راجیو سین سے شادی کی تھی۔ حالانکہ گزتہ سال سے دونوں کایہ رشتہ کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔

      چارو اور راجیو سین دونوں نے سال 2021 میں ایک دوسرے سے طلاق لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ حالانکہ پھر بعد میں دونوں نے اپنی بیٹی جیانا کی وجہ سے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا، لیکن حال ہی میں چارو پھر سے راجیو سے دور اپنی بیٹی کے ساتھ ایک نئے فلیٹ میں شفٹ ہوگئی ہے۔ اسی درمیان اب چارو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی شدہ زندگی کو لے کر باتیں کی ہیں، جہاں انہوں نے اپنی نند سشمیتا سین کو لے کر بھی اپنی بات رکھی ہے۔

      سشمیتا سین نے دی تھی یہ صلاح
      ایک انٹرویو میں چارو سے پوچھا گیا کہ’کیا سشمیتا سین نے انہیں کبھی اپنی شادی شدہ زندگی میں جو پریشانیاں ہیں، اس پر کام کرنے کو کہا؟‘ اس بارے میں بات کرتے ہوئے چارو نے کہا، انہوں نے مجھے کبھی بھی اس پر کام کرنے کو نہیں کہا، بلکہ انہوں نے ہمیشہ مجھے یہ کہا کہ وہ کرو جس سے تمہیں خوشی ملے۔‘

      چارو نے آگے بتایا کہ، سشمیتا نے کبھی بھی میری شادی شدہ زندگی کو لے کر مجھ سے کوئی شکایت نہیں کی، بلکہ انہیں جب بھی وقت ملتا ہے تو وہ کال کرتی ہیں اور چیزوں کے بارے میں باتیں کرتی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      کار ایکسیڈنٹ کے بعد اداکارہ رمبھا نے شیئر کیا پہلا ویڈیو، بتایا اب کیسی ہے حالت؟

      یہ بھی پڑھیں:
      اس OTTپلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی’انڈیا لاک ڈاون‘، فلم میں نظر آئے گا بھارت بند کابھیانک منظر

      وہیں انہوں نے مجھے ہمیشہ کہا ہے کہ اگر میں اس شادی سے خوش ہوں تو مجھے ساتھ رہنا چاہیے اور اگر خوش نہیں ہوں تو مجھے اس رشتے سے الگ ہوجانا چاہیے۔اس بات چیت میں چارو اسوپا نے یہ بھی بتایا کہ اب انہوں نے اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: