உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Chhavi Mittal Trolls:کینسر ہونے کا اعلان کرنے والی چھوی متل کو آئے تھے نفرت بھرے کمنٹس، ایکٹریس نے ٹرولرس کو دیا منہ توڑ جواب

    چھوتی متل نے اپنے پوسٹ میں بریسٹ کینسر کو لے کر کہی کئی باتیں۔

    چھوتی متل نے اپنے پوسٹ میں بریسٹ کینسر کو لے کر کہی کئی باتیں۔

    Chhavi Mittal Trolls: چھوی متل نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے لکھا، ’’دونوں تصویروں میں میرے بریسٹ تھوڑے دکھائی دے رہی ہیں۔ یہاں تک کہ، ایک تصویر میں، میں نے اپنی ٹی شرٹ کو اوپر اٹھایا ہوا ہے، جبکہ کینسر کے اعلان کی پوسٹ میں میرے بریسٹ نظر آ رہے ہیں۔

    • Share this:
      Chhavi Mittal Trolls: چھوٹے پردے کی مشہور اداکارہ چھوی متل ایک مضبوط خاتون ہیں، جو اپنے واضح انداز اور ہمت سے سب کو متاثر کرتی ہیں۔ انہوں نے کینسر جیسی بیماری کا مقابلہ ہمت اور طاقت سے کیا۔ تاہم اس دوران انہیں ٹرولنگ کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ یہاں تک کہ جب انہوں نے اپنے کینسر کا اعلان کیا تھا، تب بھی نیٹیزین ان پر ترس نہیں کھاتے تھے اور اداکارہ کو نفرت انگیز پیغامات بھیج رہے تھے۔ اب اداکارہ نے اس حوالے سے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔

      چھوی متل نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی دو تصاویر شیئر کی ہیں۔ پہلی تصویر چھوی کے کینسر کے اعلان کے دوران کی ہے، جبکہ دوسری تصویر ان کی صحت یابی کے بعد کی ہے۔ ان تصاویر پر نیٹیزنز نے انہیں ٹرول کیا جس کا اب اداکارہ نے جواب دیا ہے۔ چھوی نے ایک لمبا نوٹ لکھا، ’’میں نے یہ دونوں تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ پہلی میری چھاتی کے کینسر کے اعلان کی پوسٹ ہے، جبکہ دوسری پوسٹ ’کینسر سے ریکوری اور پروگریس‘کے دوران ہے۔ میں نے دونوں میں ایک جیسے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Chhavi Mittal (@chhavihussein)





      چھوی متل نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے لکھا، ’’دونوں تصویروں میں میرے بریسٹ تھوڑے دکھائی دے رہی ہیں۔ یہاں تک کہ، ایک تصویر میں، میں نے اپنی ٹی شرٹ کو اوپر اٹھایا ہوا ہے، جبکہ کینسر کے اعلان کی پوسٹ میں میرے بریسٹ نظر آ رہے ہیں۔ میں کینسر کو لے کر جذباتی تھی، اس خوف سے لڑ رہی تھی کہ میں پہلے کی طرح جی سکوں گی یا مجھے سمجھوتہ کرنا پڑے گا۔ اس پوسٹ کے بعد نیٹیزنز نے مجھے پیار دیا۔ کینسر سے لڑتے ہوئے، میں نے اپنے اندر ہمت جمع کی اور فیصلہ کیا کہ کچھ بھی ہو، کینسر کے بعد زندگی کا معیار بہتر ہو گا.. کیونکہ اگر میں اس جنگ کے بعد زندہ رہوں گی، تو میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہو جاؤں گی!

      یہ بھی پڑھیں:
      Jennifer Winget On Marriage:فیملی کے خلاف جاکر جینفر وینگیٹ نے کی تھی کرن گروور سے شادی

      یہ بھی پڑھیں:
      Shilpa Shirodkar:آخر یہ مشہور اداکارہ راتوں رات فلموں سے کیوں ہوگئی تھیں دور؟

      چھوی کا مزید کہنا تھا کہ جہاں ان کی تصاویر نے انہیں دوسروں کے لیے ہمت دلائی، وہیں انہیں اس وجہ سے کافی نفرت انگیز تبصروں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے لکھا، "مجھے دوسری تصویر شیئر کرنے پر نفرت انگیز تبصرے ملے جیسے "سب کچھ شیئر نہیں کرنا چاہیے"، "یہ قابل احترام نہیں ہے"، "پتہ نہیں وہ کیا بننے کی کوشش کر رہی ہے" وغیرہ وغیرہ... میں آپ کو بتاتی ہوں، پیاری خواتین، یہ دوہرا معیار ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: