Chitrangda Singh Experience:چترانگدا سنگھ نے پہلی مرتبہ ممبئی لوکل میں کیا سفر، شیئر کیا تجربہ
چترانگدا سنگھ نے شیئر کیا فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنا تجربہ۔
Chitrangda Singh Experience: ورک فرنٹ کی بات کریں تو چترانگدا 'ماڈرن لو: ممبئی' کے بعد فلم گیس لائٹ میں نظر آنے والی ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ سارہ علی خان اور وکرانت میسی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
Chitrangda Singh Experience:بالی ووڈ اداکارہ چترانگدا سنگھ(Chitrangda Singh) ان دنوں سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔ ان کی ویب سیریز ماڈرن لو ممبئی(modern Love Mumbai) حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔ یہ چترانگدا کے لیے ایک بہت ہی خاص تجربہ تھا، جس نے چھ حصوں پر مشتمل OTT انتھولوجی کا ایک حصہ 'کٹنگ چائی' میں سادہ لیکن طاقتور لتیکا کا کردار ادا کیا۔ اگرچہ اداکارہ فلم بندی سے اپنی بہت سی خاص یادیں لے کر جاتی ہیں، جو خاص طور پر لوکل ٹرین میں سفر کرنے، ممبئی کے سی ایس ٹی اسٹیشن جانے اور اس کی ثقافتی خوبصورتی کو تلاش کرنے کا پہلا تجربہ تھا۔
چترانگدا کا تعلق دہلی سے ہے، انہوں نے پہلے کبھی ایسا تجربہ نہیں کیا تھا۔ اس سیریز میں چترانگدا کے ساتھ ارشد وارثی مرکزی کردار میں نظر آئے ہیں۔
چترانگدا نے شیئر کیا اپنا تجربہ
اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے چترانگدا کہتی ہیں- "ایک دہلی کی رہنے والی ہونے کے ناطے میں نے کبھی ممبئی میں لوکل ٹرینوں میں سفر نہیں کیا اور چونکہ ممبئی میرے دل کے بہت قریب ہے، اس لیے 'ماڈرن لو' کی شوٹنگ نے مجھے بہت متاثر کیا۔ اس کی لوکل ٹرینوں کو دیکھنے کا موقع ملاجو اس شہر کی لائف لائن ہیں۔"
ورک فرنٹ کی بات کریں تو چترانگدا 'ماڈرن لو: ممبئی' کے بعد فلم گیس لائٹ میں نظر آنے والی ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ سارہ علی خان اور وکرانت میسی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ سارہ اور وکرانت نے اس فلم کے سیٹ سے شوٹنگ کی تصاویر شیئر کیں۔ یہ ایک سسپنس ڈرامہ ہے۔ جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔