உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ڈرگس کنکشن میں این سی بی کی کاروائی جاری، ریا چکرورتی کے بھائی شووک کے دوست سوریہ دیپ کوایجنسی نے کیا گرفتار

    Youtube Video

    ڈرگس کنکشن معاملے میں این سی بی کی کاروائی مسلسل جاری ہے۔ این سی بی نے آج ڈرگس کا دھندا کرنے والے سوریہ دیپ ملہوترا کواپنی گرفت میں لے لیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:


      ڈرگس کنکشن معاملے میں این سی بی کی کاروائی مسلسل جاری ہے۔  این سی بی نے آج ڈرگس کا دھندا کرنے والے سوریہ دیپ ملہوترا کواپنی گرفت میں لے لیا ہے۔دراصل سوریہ دیپ ملہوترا شووک  چکرورتی کا دوست ہے اورشووک سے اس کی بات چیت کی تفصیل سامنے آنے کے بعد این سی بی کی ٹیم نے سوریہ دیپ ملہوترا کے گھر کی تلاشی لی۔ اسے این سی بی کے دفترلایا جارہا ہے۔ ادھر ڈرگس کنکشن معاملے میں گرفتار کیے گئے چھ افراد کو این سی بی آج اے سی ایم ایم کورٹ میں پیش کرے گی۔

      واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput Death Case) کی موت کے معاملے میں ڈرگس کا پہلو سامنے آنے کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ہفتہ کی صبح سے ہی بڑی کارروائی کی ہے۔ این سی بی کی ٹیم نے ممبئی اور گوا میں بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری کی۔ این سی بی سے منسلک ذرائع کے مطابق، بالی ووڈ میں ڈرگ کنکشن کو لے کر اس چھاپے کو انجام دیا جا رہا ہے۔

      اطلاعات کے مطابق، نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ڈرگ معاملے میں ابھی تک جن جن لوگوں سے پوچھ گچھ کی ہے، انہوں نے اس پورے نیٹ ورک کی جانکاری این سی بی کے حکام کو دی ہے۔ این سی بی کے ذرائع سے پہلے ہی اس بات کی جانکاری دے دی گئی تھی کہ ابھی اس معاملے میں اور بھی بڑے چہرے سامنے آ سکتے ہیں اور کئی اور گرفتاریاں بھی ہو سکتی ہیں۔


      موصولہ اطلاعات کے مطابق، ممبئی اور گوا میں جو چھاپہ ماری کی گئی، وہ گرفتار ڈرگس ڈیلر انج کیشوانی کی نشاندہی پر ہوئی ہے۔ سبھی 6 لوکیشن میں زیادہ تر چھاپہ ماری ڈرگ پیڈلر کے ٹھکانوں پر ہوئی۔ اس معاملہ میں ابھی تک 2 لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ انج کیشوانی کو ریا کے ڈرگس کنکشن کی تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ انج نے پوچھ گچھ میں کئی ناموں کا انکشاف کیا تھا۔ بتا دیں کہ انج کی گرفتاری کیجان ابراہیم کی نشاندہی پر ہوئی تھی۔

      زید اور باسط کے بیان کے بعد ہوئی تھی شووک کی گرفتاری
      بتا دیں کہ 23 سال کے عبدالباسط پریہار اور 21 سال کے ملزم زید ولاترا کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ٹیم نے شووک چکرورتی اور سیموئل مرانڈا کو کئی گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا تھا۔ ان سبھی لوگوں پر ڈرگس کی خرید وفروخت کا الزام ہے اور این سی بی کی ٹیم نے ان سبھی کو گرفتار کر لیا ہے۔

      Published by:Sana Naeem
      First published: