اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کلثوم شاداب وہاب کو سی این این نیوز 18 انڈین آف فی ایئر ایوارڈ، خواتین کے حقوق کیلئے لڑنے پر ملا اعزاز

    تصویر Gucci Equilibrium

    تصویر Gucci Equilibrium

    وہاب نے کہا کہ یہ خواتین کا ایک گروپ ہے، جنہیں صدمے کا سامنا کرنا پڑا اور جنہوں نے اپنی شناخت کھو دی تھی۔ اب وہ سب سے خوبصورت لباس بنانے میں مصروف ہے اور یہ میلان فیشن ویک میں Prada اور Gucci جیسے برانڈز کے ساتھ نمائش میں حصہ لے رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے خواتین میں خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Jammu
    • Share this:
      ہوتھور فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کلثوم شاداب وہاب (Kulsum Shadab) نے بدھ کے روز ’خصوصی تذکرہ‘ کیٹیگری میں سی این این نیوز 18 انڈین آف فی ایئر (CNN-News18 Indian of the Year) کا ایوارڈ جیتا ہے۔ شاداب وہاب معاشرے میں خواتین کے لیے ایک محفوظ جگہ پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ تاہ خواتین باوقار انداز میں زندگی گزار سکے۔

      وہاب ہندوستان میں تیزاب کے حملے سے بچ جانے والوں کے ساتھ نچلی سطح پر کام کرتی ہے اور ان کے لیے اسکن بینکنگ مہم چلا رہی ہیں۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ میں ان خواتین کو آواز دیتی ہوں جو اپنی شناخت کھو چکی ہیں۔ انہوں نے اعزاز حاصل کرنے کے بعد کہا کہ یہ وہ عورتیں ہیں جنہوں نے کبھی اپنے گھروں سے باہر قدم نہیں رکھا تھا، اور جن کی زندگی ہمیشہ اندھرے میں گزری تھی۔

      انھوں نے کہا کہ یہ خواتین گھریلو تشدد سے بچ جانے والی ہیں۔ جو کہ مختلف قسم کے صدمے سے دوچار ہیں اور ہم نے سوچا کہ ہمیں انہیں بااختیار بنانا چاہیے، اس لیے ہم نے آرا لومیئر کے نام سے انھیں بااختیار بنانے کا منصوبہ شروع کیا، جو اب ایک عالمی فیشن برانڈ ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      وہاب نے کہا کہ یہ خواتین کا ایک گروپ ہے، جنہیں صدمے کا سامنا کرنا پڑا اور جنہوں نے اپنی شناخت کھو دی تھی۔ اب وہ سب سے خوبصورت لباس بنانے میں مصروف ہے اور یہ میلان فیشن ویک میں Prada اور Gucci جیسے برانڈز کے ساتھ نمائش میں حصہ لے رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے خواتین میں خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: