உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jennifer Wingetنے ویب سیریز’کوڈ ایم‘ کے رسپانس پر ظاہر کی خوشی، ٹی وی میں واپسی پر کہی یہ بات

    Code M ویب سیریز کو لے کر بہت پرجوش ہیں جینیفر وینگیٹ۔

    Code M ویب سیریز کو لے کر بہت پرجوش ہیں جینیفر وینگیٹ۔

    Jennifer Winget On TV: جینیفر وِنگیٹ ویب سیریز میں یوں تو اپنی اداکاری کا لوہا منوا رہی ہیں لیکن پھر بھی فینس انہیں ٹی وی شو میں دیکھنے کے لیے پرجوش ہوتے ہیں۔

    • Share this:
      Jennifer Winget On TV: ٹی وی کی خوبصورت اداکارہ جینیفر وِنگیٹ (Jennifer Winget) اب ایک نئی سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کئی سالوں تک ٹی وی انڈسٹری پر راج کیا اور شو 'بیحد' (Beyhadh)میں ان کے مایا کے کردار نے ثابت کر دیا کہ وہ ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں جو کوئی بھی کردار بخوبی نبھا سکتی ہیں۔ اداکارہ ان دنوں اپنی ویب سیریز 'کوڈ ایم'(Code M) کے لیے سرخیوں میں ہیں۔ اس درمیان انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ ’ان کا ٹی وی انڈسٹری میں واپسی کا کوئی موڈ ہے یا نہیں؟‘

      جینیفر وِینگٹ کی ویب سیریز 'کوڈ ایم' کا ٹریلر حال ہی میں لانچ کیا گیا، جسے شائقین بے حد پسند کر رہے ہیں۔ حال ہی میں، اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اس ویب سیریز میں کام کرنے کا اپنا جوش شیئر کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’یہ بہت پرجوش اور زبردست ہے، لیکن تھوڑا گھبرانے والا بھی ہے۔ میں ٹریلر کو ملنے والے رسپانس سے بہت خوش ہوں۔ میں ریلیز کے بعد شو کے نتائج کا انتظار کر رہی ہوں۔‘

      یہ بھی پڑھیں:
      اپنی ایک ادا سے فینس کے دلوں پر بجلیاں گراتی تھیں Mamta Kulkarni، اب پہچاننا ہوا مشکل

      یہ بھی پڑھیں:
      Who is Gori Nagori:پاپولرٹی کے معاملے میں سپنا چودھری کو ٹکر دیتی ہے گوری ناگوری

      جینیفر وِنگیٹ ویب سیریز میں یوں تو اپنی اداکاری کا لوہا منوا رہی ہیں لیکن پھر بھی فینس انہیں ٹی وی شو میں دیکھنے کے لیے پرجوش ہوتے ہیں۔ حالانکہ، ویب سیریز کے بعد ٹی وی پر جینیفر واپس آئیں گی؟ اس سوال پر انہوں نے کہا، ’’میں ٹی وی کے بارے میں نہیں جانتی۔ میں ایک ایسے کردار کی منتظر ہوں جو میں نے پہلے کبھی نہیں کیا۔ میں نے بہو، بیٹی، سائیکو گرل جیسے کئی کردار ادا کیے ہیں۔ اس لیے میں ایک مختلف کردار کا انتظار کر رہی ہوں۔‘‘ ایسا لگتا ہے کہ جینیفر نے ٹی وی کی دنیا کو ہمیشہ کے لیے الوداع نہیں کہا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ جلد ہی ایک نئے ٹی وی شو میں نظر آئیں گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: