ٹرینڈ میں یہ کلرس۔۔۔ایشوریہ رائے سے اننیا پانڈے تک دیوالی پر پہن چکی ہیں ایسے رنگ کے آوٹ فٹس
ٹرینڈ میں یہ کلرس۔۔۔ایشوریہ رائے سے اننیا پانڈے تک دیوالی پر پہن چکی ہیں ایسے رنگ کے آوٹ فٹس
اکثر لوگ آخری وقت پر سوچتے ہیں اور تب جلد بازی میں ذہن میں آئیڈیاز بھی نہیں آتے۔ ایسے میں سال 2022 کی اس دیوالی پر آپ کچھ ایسے رنگ کے کپڑے ٹرائی کرسکتے ہیں جو ٹرینڈ میں ہیں۔
دیوالی۔۔۔ ہر سال کا بے صبری سے انتظار کیا جانے والا روشنی کا تہوار دیوالی ہے۔ چمک دمک اور خوبصورتی کا یہ تہوار پھر ایک مرتبہ آنے والا ہے۔ لوگ اس کے آنے سے پہلے طرح طرح کے پکوان بنانے اور گھر کی صاف صفائی، سجاوٹ کی پوری تیاری کر لیتے ہیں، لیکن آوٹ فٹ کا کیا؟ اس کے بارے میں اکثر لوگ آخری وقت پر سوچتے ہیں اور تب جلد بازی میں ذہن میں آئیڈیاز بھی نہیں آتے۔ ایسے میں سال 2022 کی اس دیوالی پر آپ کچھ ایسے رنگ کے کپڑے ٹرائی کرسکتے ہیں جو ٹرینڈ میں ہیں۔
پنک یہ ایک ایسا رنگ ہے جس کے بغیر تو مانو ہر تہوار پھیکا ہے۔ فلیمنگو پنک ہو، بلش پنک، ڈارک پنک، روز پنک ہو یا لائٹ پنک۔۔۔ اس رنگ میں آپ ساڑی سے لے کر لہنگا یا سوٹ کچھ بھی پہن سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر اننیا پانڈے کے اس فلیمنگو فلیئرڈ لہنگے کو دیکھ لیجیے۔ اس کے اسکرٹ پورشن پر راجستھان کا مشہور باندھنی پرنٹ بنا ہوا ہے، جو اسے اور بھی خوبصورت بنارہا ہے۔
سن شائن یلو کلر اس بار ٹرینڈ میں جو کلر سب سے زیادہ نظر آرہا ہے، وہ ہے، سن شائن یلو کلر، ساڑی ہو، سوٹ ہو، لہنگا ہو، انارکلی یا پھر گاون۔ یلو کلر کی ڈریسیز کافی ٹرینڈ میں ہیں۔ ویسے بھی یلو کافی برائٹ کلر ہے، جسے کلر آف جوائے بھی کہا جاتا ہے۔ اس تصویر میں جھانوی کپور بھی کلاسک یلو کلر کی ساڑھی میں نظر آرہی ہیں۔ دیوالی کے موقع پر انہوں نے منیش ملہوترا کے ڈیزائنر کلیکشن سے یہ ساڑی پہنی تھی۔
رائل بلو دیوالی پر پہننے کے لئے رائل بلو سے بہتر کلر اور کیا ہوسکتا ہے۔ جیسا کہ نام سے پتہ چل رہا ہے کہ اس کے نام میں ہی شان ہے۔ آپ چاہیں تو رائل بلو کلر کے سلک فیبرک کی کوئی ساڑی، انارکلی یاپھر اسکرٹ یا لانگ ڈریس ٹرائی کرکے شاہی انداز اپنا سکتے ہیں۔ تصویر مین ایشوریہ نے رائل بلو کلر کے لہنگے میں ٹریڈیشنل لُک کیری کیا ہے، جو دیکھنے میں بے حد خوبصورت لگ رہا ہے۔
ویسے ان سب کے علاوہ ریڈ، وہائٹ اور پرپل کلر بھی دیوالی جیسے جگمگاتے تہوار کے لئے بیسٹ آپشن ثابت ہوگا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔