ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بریکنگ: Drugs معاملے میں مشہور کامیڈین بھارتی سنگھ گرفتار، شوہر ہرش سے NCB کی پوچھ۔گچھ جاری

خبر سامنے آ رہی ہے کہ این سی بی نے (NCB ) نے بھارتی سنگھ (Bharti Singh Arrest) کو گرفتار کر لیا ہے۔ وہیں اس معاملے میں بھارتی کے شوہر ہرش لمباچیا (Harsh Limbachiya) سے این سی بی ہوچھ۔گچھ کر رہی ہے.

  • Share this:
بریکنگ: Drugs معاملے میں مشہور کامیڈین بھارتی سنگھ گرفتار، شوہر ہرش سے NCB کی پوچھ۔گچھ جاری
بھارتی سنگھ (Bharti Singh Arrest) گرفتار

بالی ووڈ ڈرگس کیس (bollywood drugs case) معاملے میں مچی ہلچل کے بعد اب ٹی وی انڈسٹری سے بھی چونکانے والی خبر آرہی ہے۔ حال ہی میں مشہور کامیڈین بھارتی سنگھ اپنے شوہر ہرش لمباچیا (Harsh Limbachiya) کے ساتھ این سی بی کے دفتر پہنچیں۔ وہیں اب یہ خبر سامنے آ رہی ہے کہ این سی بی نے (NCB ) نے بھارتی سنگھ (Bharti Singh Arrest) کو گرفتار کر لیا ہے۔ وہیں اس معاملے میں بھارتی کے شوہر ہرش لمباچیا (Harsh Limbachiya) سے این سی بی ہوچھ۔گچھ کر رہی ہے۔ کچھ گھنٹوں پہلے ہی بھارتی سنگھ ہرش کے ساتھ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) پہنچی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرش نے گانجا لینے کی بات قبول کی ہے۔ وہیں ابھی ان سے این سی بی افس پوچھ۔تاچھ کر رہے ہیں۔


بتادیں کہ بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں ڈرگس کا پہلو سامنے آنے کے بعد سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) مسلسل بالی ووڈ سے منسلک ہستیوں کے گھر پر چھاپہ ماری کر رہا ہے۔ بالی ووڈ ڈرگس کیس (Bollywood Drugs Case) کی جانچ کر رہی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) کے ہاتھ اب کامیڈین بھارتی سنگھ (Bharti Singh) تک جا پہنچے ہیں۔ اسی ضمن میں این سی بی کی ٹیم نے ہفتہ کو ایک مشہور خاتون کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔


معاملہ ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق، این سی بی کی ٹیم کو ٹی وی اداکارہ بھارتی سنگھ کے گھر سے کچھ مقدار میں ڈرگس برآمد ہوئی ہے۔ ابھی تک یہ تو پتہ نہیں چل سکا ہے کہ ڈرگس کتنی مقدار میں ملی ہے لیکن این سی بی کی ٹیم نے ٹی وی اداکارہ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر کو سمن بھیجا تھا جس کے بعد بھارتی اپنے شوہر ہرش کے ساتھ این سی بی دفتر پہچی تھیں۔ جانچ ایجنسی نے بھارتی کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی ضبط کر لئے ہیں۔


اطلاعات کے مطابق، نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ٹیم نے ہفتہ کو بھارتی سنگھ کے اندھیری علاقے میں موجود گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں سے ڈرگس برآمد کی۔ جس وقت این سی بی کی ٹیم نے اس کارروائی کو انجام دیا تھا اس وقت بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش گھر پر ہی موجود تھے۔
Published by: sana Naeem
First published: Nov 21, 2020 07:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading