உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Raju Srivastava Facts:اس شو نے بدل دی راجو شریواستو کی قسمت،’گجودر بھیا‘ کو بنایا راتوں رات اسٹار

    اسٹینڈاپ کامیڈین راجو شریواستو کو اس شو سے ملی تھی پہچان۔

    اسٹینڈاپ کامیڈین راجو شریواستو کو اس شو سے ملی تھی پہچان۔

    Raju Srivastava Facts: راجو شریواستو شو کی ٹرافی جیتنے میں ناکام رہے۔ لیکن دنیا انہیں کامیڈی کے بادشاہ کے طور پر جانتی ہے۔ اس طرح برسوں کی سخت جدوجہد کے بعد راجو شریواستو کا نام ہر جگہ مشہور ہوگیا۔

    • Share this:
      Raju Srivastava Facts: کامیڈی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ راجو شریواستو کی صحت دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے۔ گزشتہ 8 دنوں سے راجو شریواستو دہلی کے ایمس اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ جمعرات کو ڈاکٹروں نے یہ بھی بتایا ہے کہ مشہور کامیڈین کی حالت اس وقت تشویشناک ہے۔ اس کے ساتھ ہی راجو شریواستو کے اہل خانہ اور تمام مداح ان کی خیریت کے لیے مسلسل دعائیں کر رہے ہیں۔ اس درمیان، اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ کس شو نے راجو کی قسمت بدل دی۔

      اس شو نے راجو شریواستو کو بنایا راتوں رات اسٹار
      غور طلب ہے کہ راجو شریواستو نے 80 کی دہائی سے تفریحی دنیا میں جدوجہد شروع کر دی تھی۔ لیکن راجو شریواستو کو ان کے ہنر کے مطابق پہچان نہیں مل رہی تھی۔ حالانکہ راجو شریواستو نے بالی ووڈ سوپر اسٹار انیل کپور کی فلم ’تیزاب‘ سے ہندی سنیما کی دنیا میں قدم ضرور رکھا تھا۔ لیکن پھر بھی راجو کو ابھی بہت طویل سفر طے کرنا تھا۔ سال بہ سال گزرتے گئے لیکن راجو کو وہ شہرت نہیں مل رہی تھی جس کے وہ حقدار تھے۔ لیکن پھر سال 2005 آیا اور یہاں سے راجو شریواستو کی قسمت نے کروٹ بدلی۔ جی ہاں، اس سال مشہور کامیڈی شو دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج میں راجو شریواستو نے اپنی مزاحیہ مہارت سے سب کا دل جیت لیا اور اس شو سے راجو شریواستو کا نام گجودھر بھیا کے نام سے مشہور ہوا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Priyanka Chopraآخر26تاریخ کو کس بات کا اعلان کرنے والی ہیں، فینس تجسس میں

      یہ بھی پڑھیں:
      جب بھری محفل میںVidya Balanنے شاہ رُخ کی بولتی کردی تھی بند،سب کے سامنے پوچھاتھا یہ سوال

      فائنل جیتنے سے رہ گئے تھے راجو شریواستو
      اس سال، دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج میں، ایک اسٹینڈ اپ کامیڈین کے طور پر، راجو شریواستو نے، اپنی حیرت انگیز کامیڈی کی بنیاد پر، لوگوں کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کرنا شروع کردیا۔ گجودھر بھیا کی زبردست کامیڈی لوگوں کو پسند آئی۔ جس کے تحت راجو نے 2005 کے گریٹ انڈین لافٹر چیلنج میں فائنل تک کا سفر طے کیا تھا۔ تاہم راجو شریواستو شو کی ٹرافی جیتنے میں ناکام رہے۔ لیکن دنیا انہیں کامیڈی کے بادشاہ کے طور پر جانتی ہے۔ اس طرح برسوں کی سخت جدوجہد کے بعد راجو شریواستو کا نام ہر جگہ مشہور ہوگیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: