ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پوجا ہیگڑے فلم "ہاؤس فل-4" میں نظر آئیں گی

بالی وڈ اداکارہ پوجا ہیگڑے 'ہاؤس فل -4' میں کام کرتی ہوئی نظر آ سکتی ہیں ۔بالی وڈ فلم ساز ساجد ناڈياڈوالا سپر ہٹ فلم 'ہاوس فل ' کا چوتھا ایڈیشن بنا رہے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 26, 2018 01:28 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پوجا ہیگڑے فلم
بالی ووڈ اداکارہ پوجا ہیگڑے:فائل فوٹو

ممبئی۔ بالی وڈ اداکارہ پوجا ہیگڑے 'هاوس فل -4' میں کام کرتی ہوئی نظر آ سکتی ہیں ۔بالی وڈ فلم ساز ساجد ناڈياڈوالا سپر ہٹ فلم 'ہاوس فل ' کا چوتھا ایڈیشن بنا رہے ہیں۔ فلم میں اکشے کمار کا اہم کردار ہو گا۔ اس فلم کے لئے پوجا ہیگڑے کا نام بھی اب فائنل کر لیا گیا ہے۔ فلم میں بابی دیول اور کرتی سینن بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

پوجا ہیگڑے 'موہن جودڑو' میں رتیک روشن کے ساتھ نظر آئیں تھیں۔اس کے بعد یہ ان کی دوسری فلم ہے۔ پوجا کے لئے یہ رول کافی چیلنجنگ بھی ہونے والا ہے۔ 'ہاوس فل-4' کی ہدایت کاری ساجد خان کریں گے۔


فلم کا بجٹ 200 کروڑ تک رکھا گیا ہے۔ جبکہ فلم کے وی ایف ایکس کے لئے ہالی وڈ ٹیم بلائی گئی ہے۔ یہ 'هاوس فل ' فرنچائزی کی سب سے مہنگی فلم ہو گی۔

First published: Apr 26, 2018 01:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading