Bharti Singh Pregnancy News: مشہور کامیڈین بھارتی سنگھ (Bharti Singh) ماں بننے والی ہیں۔ اپنے حمل کی جانکاری انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ابھی تھوڑی دیر پہلے اپنے چاہنے والوں کو دی ہیں، جس سے واضح ہوگیا ہے کہ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا (Haarsh Limbachiyaa) کے گھر جلد کلکاریاں گونجنے والی ہیں۔ بھارتی سنگھ نے اس بات کی جانکاری بھی اپنے کامک انداز میں شیئر کی ہے۔ انہوں نے انسٹا پر ایک ویڈیو شیئر کیا، جس میں وہ پریگننسی ٹسٹ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں اور پھر خوشی کے سبب چلاتی ہوئی دکھتی ہیں۔
بھارتی سنگھ نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’یہ تھا ہمارا سب سے بڑا سرپرائز، رکے کیوں ہو... کردو اب سبکسرائب‘۔ بھارتی سنگھ کے اس پوسٹ پر اب سیلبس سے لے کر عام لوگ بھی انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ آج صبح ہی میڈیا میں خبریں آئی تھیں کہ یہ بھارتی سنگھ کی ابھی ابتدائی مرحلہ ہے، اس لئے انہوں نے اپنے سبھی کاموں کو روک دیا ہے۔ اتنا ہی نہیں وہ اب گھر سے باہر تک نہیں نکل رہی ہیں۔ خبروں میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ صحت مند حمل کے لئے کامیڈین نے اپنا وزن کم کیا تھا۔
خبروں کی مانیں تو بھارتی سنگھ کچھ ہی دنوں میں جلد ہی اپنا کام ریزوم کریں گی۔ بریک کے بعد وہ کپل شرما کا شو جوائن کرنے جا رہی ہیں۔ وہیں حال ہی میں جب اس معاملے پر بھارتی سنگھ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے اپنے جواب سے پھینکو کو کنفیوز کردیا تھا۔ انہوں نے نہ تو اس خبر کی تردید کی اور نہ ہی خبر کی تصدیق کی تھی۔

(تصویرکریڈٹ: Instagram @bharti.laughterqueen)
بھارتی سنگھ نے کہا تھا، ’میں کسی بھی بات سے انکار یا تصدیق نہیں کروں گی، لیکن جب وقت صحیح ہوگا تو میں اس کے بارے میں کھل کر بات کروں گی۔ کیونکہ ایسی چیزوں کو کوئی چھپا نہیں سکتا۔ اس لئے جب مجھے لگے گا یہ بتانے کے لائق ہے تو میں پبلک (عوام) میں خود اس بارے میں آکر بات کروں گی اور سب کو سچ بتاوں گی‘۔
آخر کار بھارتی سنگھ نے اس بات سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ واضح رہے کہ اپنی پریگننسی ٹسٹ کے دوران انہوں نے اپنا پورا ویڈیو بھی بنایا تھا، جسے انہوں نے اپنے یو ٹیوب چینل پر بھی شیئر کیا ہے، جس کا لنک انہوں نے اپنے انسٹا پوسٹ کے ساتھ شیئر بھی کیا ہے۔
قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔ سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔