உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیا آپ جانتے ہیں ’ٹھگس آف ہندوستان‘ اور ’گیم آف تھرونس‘ کا کنیکشن؟

    عامر خان ۔ فائل فوٹو

    عامر خان ۔ فائل فوٹو

    ٹھگس آف ہندوستان کو دنیا کے کچھ خوبصورت جگہوں پر فلمایا گیا ہے

    • Share this:
      عامر خان کی ’ ٹھگس آف ہندوستان‘ اس سال دیوالی کے موقعہ پر ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم میں پہلی بار عامر خان اور امیتابھ بچن ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔ لیکن اس کے ساتھ ایک اور بات ہے، جو اس فلم کو خاص بناتی ہے۔ ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کو دنیا کے کچھ  خوبصورت جگہوں پر فلمایا گیا ہے۔ اس میں سے ایک جگہ وہ بھی ہے جہاں امریکی ٹی وی سیریز ’ گیم آف ترونس‘ کو فلمایا گیا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ جس طرح اس فلم کو فلمایا گیا ہے، یہ بالی ووڈ میں پہلی مرتبہ ہے۔ ویسے اس فلم کی زیادہ تر شوٹنگ مالٹا میں ہوئی ہے۔

      مالٹا میں ہی ’گیم آف تھرونس’  شوٹ ہوئی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس جگہ کو زیادہ تر لوگوں نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا اور فلم کے ذریعہ یہ ایک منفرد تجربہ حاصل ہو  سکتا ہے۔ دنیا بھر میں یہ فلم آئی میکس پر ریلیز ہونے والی ہے، تاکہ لوگ اسے دیکھنے کا شاندار تجربہ محسوس کر سکیں۔

      ٹھگس آف ہندوستان کا ڈائریکشن عامر کی فلم دھوم 3 کے ڈائریکٹر وجے کرشنا آچاریہ نے کیا ہے۔ قابل غور ہے کہ فلم میں کٹرینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ بھی اہم کردار میں ہیں۔
      First published: