உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Protest Against Prithviraj :کرنی سینا نے اکشے کمار کی فلم پرتھوی راج کو لے کر پھر دی دھمکی

    ۔(تصویر : اکشے کمار ، انسٹاگرام )۔

    ۔(تصویر : اکشے کمار ، انسٹاگرام )۔

    راجستھان میں سمراٹ پرتھوی راج چوہان پر بننے والی اس فلم کی مخالفت ہورہی ہے۔ کرنی سینا نے اب فلم پرتھوی راج کے نام پر اعتراض ظاہر کیا ہے اور مانگ کی ہے کہ اس کا نام بدلا جانا چاہیے۔

    • Share this:
      بالی ووڈ ایکٹر اکشے کمار کی ایک فلم آنے والی ہے، جس کا نام پرتھوی راج ہے۔ فلم پرتھوی راج کا ٹیزر آگیا ہے اور لوگوں کو ٹیزر کافی پسند آیا اور اب لوگ اکشے کمار کی اس آنے والی فلم کا انتظار کررہے ہیں۔ لیکن، راجستھان میں سمراٹ پرتھوی راج چوہان پر بننے والی اس فلم کی مخالفت ہورہی ہے۔ کرنی سینا نے اب فلم پرتھوی راج کے نام پر اعتراض ظاہر کیا ہے اور مانگ کی ہے کہ اس کا نام بدلا جانا چاہیے۔
      اس سے پہلے فلم سنجے لیلا بھنسالی کی دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اسٹارر فلم پدماوت پر کافی تنازع ہوا تھا۔ یہ فلم ریاست میں ریلیز بھی نہیں ہوپائی تھی۔ اب یہ ہنگامہ پرتھوی راج کو لے کر ہے۔ ایسے میں سوال ہے کہ آخر کرنی سینا کو پرتھوی راج کے نام پر اعتراض کیوں ہے اور اب کرنی سینا کی کیا مانگ ہے۔ انہی سوالوں کے جواب کے ساتھ آپ کو فلم کے بارے میں جانکاری دیں گے کہ فلم کیسی ہونے والی ہے۔۔۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)





      پرتھوی راج پر کیوں ہے ہنگامہ؟
      پہلے تو آپ کو بتادیں کہ ’پدماوت‘ اور ’جودھا اکبر‘ کے بعد یہ ایک اور فلم ہے، جس پر کرنی سینا نے اپنی مخالفت ظاہر کرنا شروع کردیا ہے۔ پرتھوی راج فلم میں ٹائٹل کو لے کر کرنی سینا نے اعتراض ظاہر کیا ہے۔ کرنی سینا کا کہنا ہے کہ فلم کے ٹائٹل میں سمراٹ پرتھوی راج کو اعزاز نہیں دیا گیا ہے۔ اگر فلم کا نام پرتھوی راج پر رکھنا ہے تو نام میں سمراٹ جیسے قابل احترام الفاظ کا استعمال کیا جانا چاہیے۔
      شری راجپور کرنی سینا کے قومی صدر مہی پال سنگھ مکرانا نے بتایا کہ ’فلم میکرس فلم کے نام میں ہی پرتھوی راج کو عزت نہیں دے رہے ہیں تو فلم کے کنٹینٹ میں تو کچھ بھی لکھ سکتے ہیں۔ یہ کوئی اسکرپٹ نہیں بلکہ تاریخ ہے۔ اس سے پہلے 18 مارچ 2020 کو بھی ہم نے جے پور میں ہورہی اس فلم کی شوٹنگ روکی تھی اور یہاں ابھی تک شوٹنگ نہیں کرنے دی گئی تھی۔ ‘ اب کرنی سینا نام کو لے کر مخالفت کررہی ہے۔


      فلم کا کیا نام ہونا چاہیے؟
      فلم کے دوسرے نام کو لے کر مہی پال سنگھ کا کہنا ہے اس کے علاوہ کئی نام ہوسکتے ہیں، جس میں کوئی اعزازی لقب دیا گیا ہو۔ کرنی سینا کے مطابق، ایسے میں فلم کا نام سمراٹ پرتھوی راج چوہان لکھا جاسکتا ہے۔ آخری ہندو بادشاہ پرتھوی راج چوہان، بھارتیہ سمراٹ پرتھوی راج چوہان، رائے پتھورا پرتھوی راج چوہان جیسے نام رکھے جاسکتے ہیں۔
      پہلے کیوں روکی تھی شوٹنگ؟
      اس سے پہلے شوٹنگ کے دوران کرنی سینا نے فلم میکرس سے اسکرپٹ پڑھانے کی مانگ کی تھی۔ اس کے علاوہ ایسا نہ کرنے پر انہوں نے پورے ہندوستان میں فلم کی شوٹنگ روکنے کی وارننگ بھی دی تھی۔ اس سے پہلے کرنی سینا نے کہا تھا، ’ہماری مانگ ہے کہ پہلے ہمیں اسکرپٹ دکھائی جائے۔ اس اسکرپٹ کو ہمارے مورخین کا پینل پڑھے گا۔ اگر وہ فلم کی اسکرپٹ کو منظوری دیتے ہیں، تو یہی فلم کی شوٹنگ ہوپائے گی۔‘

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: