بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے پھر ایک بار بڑھایا مدد کا ہاتھ، مہاراشٹر کے محکمہ صحت نے کہا۔شکریہ
شاہ رخ خان نے لکھا، ’پتہ نہیں کب میرا جنون میرا مقصد بن گیا اور پھر وہ میرے پیشے میں بدل گیا۔ اتنے سالوں سے مجھے آپ کی تفریح کرنے کے مواقع دیتے رہنے کے لئے آپ سب کا شکریہ’۔
کوروناوائرس(Coronavirus) مرض کے پھیلاؤ اور قومی لاک ڈاؤن سے لوگ اپنے گھروں میں قید ہیں اور کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے معالج اور ہیلتھ ورکر اپنی جان خطرے میں ڈال کر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ایسے میں ڈاکٹر اور معالجین کی دورانِ علاج کورونا وائرس سے حفاظت کرنے والی پی پی ای کٹ کو شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) نے حکومت مہاراشٹر (Maharashtra) کو عطیہ کیا ہے۔
کوروناوائرس(Coronavirus) مرض کے پھیلاؤ اور قومی لاک ڈاؤن سے لوگ اپنے گھروں میں قید ہیں اور کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے معالج اور ہیلتھ ورکر اپنی جان خطرے میں ڈال کر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ایسے میں ڈاکٹر اور معالجین کی دورانِ علاج کورونا وائرس سے حفاظت کرنے والی پی پی ای کٹ کو شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) نے حکومت مہاراشٹر (Maharashtra) کو عطیہ کیا ہے۔
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان(Shahrukh Khan) نے مہاراشٹر کے ڈاکٹروں کی حفاظت کیلئے 25 ہزار پرسنل پروٹیکٹیو ایکویپمنٹ (پی پی ای) کٹ حکومتِ مہاراشٹر کو عطیہ کی ہے۔ حکومتِ مہاراشٹر میں وزیر صحت راجیش ٹوپے نے ٹویٹ کر شاہ رخ خان کے ذریعے پی پی ای کٹ فراہم کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان کے ذریعے فراہم کی جانے والی پی پی ای کٹ کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں لمبے عرصے تک مدد گار ثابت ہوگی۔
Thank you sir for all your help to source the kits. We are all together in this endeavour to protect ourselves and humanity. Glad to be of service. May your family & team be safe and healthy. https://t.co/DPAc7ROh7i
واضح رہے کہ ملک میں پی پی ای کٹ کی قلت تھی۔ یاد رہے کہ مہاراشٹر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات ریاستِ مہاراشٹر میں ہی ہوئی ہے۔ ایسے میں کووڈ19 متاثر مریضوں کا علاج کرنےوالے معالجین کی حفاظت ضروری ہوجاتی ہے۔ ملک بھر میں کووڈ 19 مرض کے پھیلاؤ سے لڑنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے یہ شاہ رخ خان کی پہلی مدد نہیں ہے. شاہ رخ خان نے اس سے قبل کووڈ 19 سے لڑنے کیلئے حکومت ہند اور حکومت مہاراشٹر کو عطیات اور امداد فراہم کی ہیں۔ شاہ رخ خان نے لوک ڈاؤن میں ہزاروں ضرورت مندوں کی پیٹ کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے فوڈ پیکٹس بھی فراہم کرچکے ہیں شاہ رخ خان مہاراشٹر کے ساتھ مغربی بنگال حکومت کو بھی ہزار پی پی ای کٹ فراہم کی ہیں ۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان مغربی بنگال کے برانڈ امباسڈر بھی ہیں
Published by:sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔