ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت کی رہائش گاہ سے سی بی آئی کی ٹیم نکلی، ایمس کے ڈاکٹر اور بہن میتو بھی تھیں موجود: جمع کئے گئے اہم ثبوت

سی بی آئی سشانت سنگھ راجپوت کے باندرا میں واقع رہائش گاہ پر پہنچی۔ خاص بات یہ رہی کہ سی بی آئی کی ٹیم کے ساتھ ایمس کے ڈاکٹر، ایف ایس ایل کی ٹیم، سشانت کی بہن میتو، نیرج اورکیشو بھی رہے۔

  • Share this:
سشانت کی رہائش گاہ سے سی بی آئی کی ٹیم نکلی، ایمس کے ڈاکٹر اور بہن میتو بھی تھیں موجود: جمع کئے گئے اہم ثبوت
سی بی آئی سشانت سنگھ راجپوت کے باندرا میں واقع رہائش گاہ پر پہن

سشانت سنگھ (Sushant Singh Rajput) موت معاملے کی جانچ تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے ۔ تین ایجنسیاں تین زاویوں سے اس کیس کے ہرپہلو کی جانچ کررہی ہیں۔اسی سلسلے میں سی بی آئی سشانت سنگھ راجپوت کے باندرا میں واقع رہائش گاہ پر پہنچی۔ خاص بات یہ رہی کہ سی بی آئی کی ٹیم کے ساتھ ایمس کے ڈاکٹر، ایف ایس ایل کی ٹیم، سشانت کی بہن میتو، نیرج اورکیشو بھی رہے۔  سشانت سنگھ موت معاملے کی جانچ تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے تین ایجنسیاں تین زاویوں سےاس کیس کے ہرپہلو کی جانچ کررہی ہیں۔اسی سلسلے میں سی بی آئی سشانت سنگھ راجپوت کے باندرا میں واقع رہائش گاہ پر پہنچی تھی۔ سی بی آئی کی ٹیم کے ساتھ ایمس کے ڈاکٹر، ایف ایس ایل کی ٹیم، سشانت کی بہن میتو، نیرج اورکیشوبھی موجود رہے۔


ایجنسی نے خودکشی کا منظر دوبارہ تخلیق کیا تاکہ یہ پتہ لگایا جاسکے کہ تیرا اورچودہ جون کو کیا ہوا تھا۔ اس سے قبل سی بی آئی سشانت کے گھر پرکرائم سین کرئیٹ کرچکی ہے۔ بتادیں کہ جب سشانت کی بہن میتو وہاں موجود نہیں تھیں۔ اب ایجنسی اپنے ساتھ ان کی بہن میتو کو اس لئے ساتھ لے گئی تھی کہ جب وہ سشانت کے گھر پہنچیں تو انہوں نے کیا کیا دیکھا اور سشانت کے پاؤں کس طرف تھے، جو گلے کا کپڑا تھا وہ کہاں تھا اور کیسا تھا، گلے پر کیسے نشان تھے ان تمام اہم جانکاریوں کیلئے اور ثبوت جمع کرنے کیلئے سی بی آئی ٹییم سشانت کی رہائش گاہ پر گئی تھی جہاں اداکار کی لاش 14 جون کو ملی تھی۔


واضح رہے کہ مبئی کی ایک عدالت نے ڈرگس کے معاملہ میں بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کے بھائی شووک چکرورتی اور سیموئل مرانڈا کو چار دنوں کیلئے این سی بی کی تحویل میں بھیج دیا ہے ۔ عدالت سے این سی بی نے سات دنوں کی ریمانڈ مانگی تھی ، لیکن عدالت نے انہیں 9 ستمبر تک کیلئے ریمانڈ میں بھیج دیا ہے۔ ادھر بتایا جارہا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو ڈرگس کے معاملہ میں کل ریا چکرورتی سے بھی پوچھ گچھ کرسکتا ہے اور اس پوچھ گچھ کیلئے ریا کو آج شام تک سمن بھیجا جاسکتا ہے ۔


خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی جانچ کے دوران ڈرگس اینگل سامنے آنے کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریا چکرورتی کے بھائی شووک چکرورتی اور سشانت کے ساتھ ہاوس مینیجر سیموئل مرانڈا کو گرفتار کیا تھا اور دونوں ہی ملزمین کو آج عدالت میں پیش کیا گیا تھا ۔

اس کے ساتھ ہی ریا چکرورتی اور شووک چکرورتی کی گاڑیوں کی بھی جانچ کی گئی تھی ۔ تقریبا ساڑھے تین گھنٹوں تک چلی کارروائی کے بعد این سی بی کی ٹیم شووک اور مرانڈا کو اپنے ساتھ پوچھ گچھ کیلئے لے گئی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پوچھ گچھ کے دوران دونوں نے کئی بڑے انکشافات بھی کئے ہیں ۔
Published by: sana Naeem
First published: Sep 05, 2020 04:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading