اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بڑی خبر : انوراگ کشیپ معاملہ میں اداکارہ پائل گھوش نے لیا سابق کرکٹر عرفان پٹھان کا نام ، کہی یہ بڑی بات

    بڑی خبر : انوراگ کشیپ معاملہ میں اداکارہ پائل گھوش نے لیا سابق کرکٹر عرفان پٹھان کا نام ، کہی یہ بڑی بات

    بڑی خبر : انوراگ کشیپ معاملہ میں اداکارہ پائل گھوش نے لیا سابق کرکٹر عرفان پٹھان کا نام ، کہی یہ بڑی بات

    پائل گھوش (Payal Gosh) نے عرفان پٹھان (irfan pathan) کے ساتھ اپنی ایک پرانی تصویر بھی شیئر کی اور سوشل میڈیا پر ان کو لے کر کافی کچھ کہا ۔

    • Share this:
      اداکارہ پائل گھوش نے انوراگ کشیپ کے خلاف کافی دن پہلے جنسی استحصال کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کروائی تھی ۔ گھوش نے سیکورٹی تک کا مطالبہ کیا تھا ۔ پائل گھوش اور انوراگ کشیپ اس معاملہ میں آمنے سامنے ہیں اور اب اس معاملہ میں سابق آل راونڈر عرفان پٹھان کا بھی نام شامل ہوگیا ہے ۔ پائل گھوش نے انوراگ کشیپ کے خلاف کئی ٹویٹ کئے اور اس معاملہ میں انہوں نے عرفان پٹھان کا بھی تذکرہ کیا ۔

      اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس معاملہ میں انہوں نے اپنے دوست عرفان پٹھان سے بھی بات کی تھی ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ میں نے عرفان پٹھان کو یہ نہیں بتایا تھا کہ انوراگ کشیپ نے میری آبروریزی کی ، مگر بات چیت کے بارے میں عرفان پٹھان کے ساتھ سب کچھ شیئر کیا تھا ۔



      انہیں اس بارے میں ہر ایک چیز کی جانکاری ہے ، مگر وہ اس پر کچھ نہیں بول رہے ہیں ۔ کبھی وہ میرے اچھے دوست ہونے کا دعوی کرتے تھے ۔ گھوش نے پٹھان کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی ۔

      پہلا ٹویٹ کرنے کے تقریبا دو گھنٹوں کے بعد گھوش نے عرفان پٹھان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ٹیگ کیا اور کہا کہ عرفان پٹھان کو ٹیگ کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مجھے ان میں کوئی دلچسپی ہے ، مگر وہ ان میں سے ایک ہیں ، جن کے ساتھ میں نے مسٹر کشیپ کے بارے میں سب کچھ شیئر کیا تھا ، صرف آبروریزی والی بات کو چھوڑ کر ۔



      انہوں نے لکھا میں جانتی ہوں کہ ان کو اپنے ایمان اور بوڑھے ماں باپ پر بھروسہ ہے ، اس لئے امید کرتی ہوں کہ میں نے ان کے ساتھ جو کچھ بھی شیئر کیا تھا ، وہ اس کے بارے میں بات کریں گے ۔



       

      پائل گھوش نے کہا کہ ہم صرف اچھے دوست نہیں ہیں ، بلکہ میں ان کی فیملی فرینڈ بھی ہوں ۔ چلو دیکھتے ہیں کہ دوستی کون کون نبھاتا ہے ۔ خیال رہے کہ اداکارہ پائل گھوش نے ستمبر میں انوراگ کشیپ کے خلاف آبروریزی کا معاملہ درج کروایا تھا اور اس معاملہ میں کشیپ سے پولیس نے طویل پوچھ گچھ بھی کی تھی ۔ کشیپ نے گھوش کے سبھی الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: