اداکارہ انوشکا شرما ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'چکدا ایکسپریس' (Chakda Xpress) کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ انوشکا نے پیر کو ہندستانی خاتون کرکٹر جھولن گوسوامی کی بایوپک پر مبنی فلم چکدا ایکسپریس کی ایک جھلک شیئر کی ہے۔
انوشکا شرما کی اس پوسٹ پر ان کے شوہر اور اسٹار کرکٹر وراٹ کوہلی نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ کوہلی نے کمنٹ سیکشن میں ہارٹ ایموجی بنایا ہے۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اس فلم کا ویڈیو کلپ پوسٹ کیا ہے۔ انوشکا نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ’’ہمارے ڈائریکٹر پروسیت رائے کے ساتھ 'چکدا ایکسپریس' کی ایک جھلک۔ یہ فلم 2 فروری 2023 کو ریلیز ہوگی۔
پروسیت رائے نے اس فلم کو ڈائریکٹ کیا ہے۔ پروسیت اس سے پہلے Bloody Mousetache کا، پری جیسی فلمیں بھی ڈائریکٹ کر چکے ہیں۔ اس ویڈیو میں جھولن گوسوامی کا چکدا کے چھوٹے سے گاؤں سے ورلڈ کپ تک کا سفر بتایا جا رہا ہے۔
کرکٹر شبھمن گل اپنی عمر سے 5 سال بڑی اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ آئے نظرAsia Cup:ہانگ کانگ کے3'پاکستانی کھلاڑی'کرسکتےہیں ٹیم انڈیاکوپریشان، کوالیفائر میں دکھایادمچکدا ایکسپریس ہندوستانی خواتین کی سابق کپتان جھولن گوسوامی کی زندگی پر مبنی ہے۔ جھولن نے ون ڈے کرکٹ میں اپنے کیریئر کا آغاز 6 جنوری 2002 کو انگلینڈ کے خلاف کیا تھا۔ انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 201 میچوں میں 1228 رنز بنائے اور 252 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
تاہم، جھولن گوسوامی اب بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے قریب ہیں۔ وہ انگلینڈ کے خلاف 18 ستمبر سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کا حصہ ہیں۔ سیریز کا دوسرا ون ڈے 21 اور تیسرا 24 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ تیسرا ون ڈے جھولن کا آخری میچ ہوگا۔ جھولن تینوں فارمیٹس میں 352 وکٹوں کے ساتھ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی گیند باز ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔